نئی دہلی، 30 نومبر (ہ س)۔ معیشت کے محاذ پر اچھی خبر ہے۔ رواں مالی سال 2023-24 کی دوسری سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 7.6 فیصد رہی ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی میں یہ 6.2 فیصد تھی۔ تاہم، اپریل-جون سہ ماہی میں یہ 7.8 فیصد تھا۔
شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت نے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار میں کہا کہ رواں مالی سال 2023-24 کی دوسری سہ ماہی میں ہندوستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو 7.6 فیصد رہی ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ مالی سال 2022-23 کی دوسری سہ ماہی میں یہ 6.2 فیصد تھی۔
وزارت کے مطابق، مالی سال 2023-24 کی دوسری سہ ماہی میں حقیقی جی ڈی پی 41.74 لاکھ کروڑ روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ پچھلے مالی سال 2022-23 کی دوسری سہ ماہی میں، یہ 38.78 لاکھ کروڑ روپے تھا، جو پچھلے مالی سال سے 7.6 فیصد زیادہ ہے۔
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے رواں مالی سال 2023-24 کی دوسری سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح نمو 6.5 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا تھا۔وہیں زیادہ تر ریٹنگ ایجنسیوں نے پورے مالی سال 2023-24 کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو 6.3 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔
ہندوستھان سماچار
