• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Business > اسٹاک مارکیٹ نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے، سینسیکس اور نفٹی نئی بلندیوںپر
Business

اسٹاک مارکیٹ نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے، سینسیکس اور نفٹی نئی بلندیوںپر

CliQ INDIA
Last updated: January 16, 2024 12:20 pm
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

مارکیٹ میں تیزی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو 2.85 لاکھ کروڑ کا منافع ہوا

نئی دہلی، 15 جنوری (ہ س)۔

گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں مضبوطی کے ریکارڈ بنانے کا سلسلہ آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی جاری رہا۔ آج سینسیکس پہلی بار 73 ہزار پوائنٹس سے اوپر کھلا اور اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد اس نے آج کا کاروبار 73 ہزار پوائنٹس سے اوپر ختم کیا۔ اسی طرح نفٹی بھی پہلی بار 22 ہزار پوائنٹس سے اوپر کھلا اور اب تک کی بلند ترین سطح کا نیا ریکارڈ بنانے کے بعد 22 ہزار پوائنٹس سے اوپر بند ہوا۔ پورے دن کی تجارت کے بعد، سینسیکس 1.05 فیصد اور نفٹی 0.93 فیصد کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

آج کے کاروبار کے دوران دھات کے علاوہ تمام سیکٹرل انڈیکس میں تیزی رہی۔ پبلک سیکٹر انٹرپرائز، آئی ٹی اور انفراسٹرکچر سیکٹرز کے شیئرز میں آج زبردست خرید و فروخت ہوئی۔ اسی طرح ایف ایم سی جی اور فارماسیوٹیکل انڈیکس بھی اضافے کے ساتھ بند ہوئے۔ وسیع بازار میں آج مسلسل خریدار رہی، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ انڈیکس 0.67 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح، اسمال کیپ انڈیکس نے آج کا کاروبار 0.11 فیصد کے اضافے کے ساتھ ختم کیا۔

آج مارکیٹ کی مضبوطی کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی دولت میں ساڑھے تین لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ آج کی ٹریڈنگ کے بعد بی ایس ای لسٹڈ کمپنیوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن بڑھ کر 376.14 لاکھ کروڑ روپے (عارضی) ہو گئی۔ جبکہ گزشتہ ہفتے کے آخری تجارتی دن یعنی جمعہ کو ان کا بازار سرمایہ 373.29 لاکھ کروڑ روپے تھا۔ اس طرح سرمایہ کاروں نے آج کی تجارت سے تقریباً 2.85 لاکھ کروڑ روپے کا منافع کمایا۔

آج، دن کے کاروبار کے دوران بی ایس ای میں 4,060 حصص میں فعال تجارت ہوئی۔ جن میں سے 2,102 حصص کے بھاو¿ اضافہ کے ساتھ بند ہوئے، 1,843 کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور 115 کے حصص بغیر کسی حرکت کے بند ہوئے۔ این ایس ای میں آج 2,197 حصص میں فعال تجارت ہوئی۔ ان میں سے 1,114 حصص منافع کمانے کے بعد سبز رنگ میں بند ہوئے اور 1,083 حصص نقصان اٹھانے کے بعد سرخ رنگ میں بند ہوئے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 حصص میں سے 22 حصص اضافے کے ساتھ بند ہوئے اور 8 حصص گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ جبکہ نفٹی میں شامل اسٹاکس میں سے 32 اسٹاکس سبز نشان میں اور 18 اسٹاک سرخ نشان میں بند ہوئے۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

مضبوطی کے ساتھ بند ہوا گھریلو شیئر بازار، سینسیکس اور نفٹی نے لگائی چھلانگ
خام تیل 82 ڈالر فی بیرل کے قریب، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں دباؤ، بٹ کوائن 52 ہزار ڈالر کی سطح سے نیچے آ گیا۔
غیر محفوظ قرضے دینے کےلئے قوانین کو سخت کرنا بینکاری نظام کو بہتر بنانے کےلئے ایک اہم قدم : داس
گلوبل مارکیٹ سے کمزور اشارے، ایشیا میں ملا جلا کاروبار

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article کانپور: پچیس ہزار روپے کا انعامی گائے کا اسمگلر گرفتار
Next Article جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے سافٹ زون کے لئے دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحان کی ڈیٹ شیٹ جاری کی ۔
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?