خام تیل 82 ڈالر فی بیرل کے قریب، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
نئی دہلی، 9 فروری ۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 82 ڈالر فی بیرل ہے اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت تقریباً 77 ڈالر فی بیرل ہے۔ تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے جبکہ ڈیزل 89.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے جبکہ ڈیزل 94.27 روپے، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے جبکہ ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں پٹرول 102.63 روپے جبکہ ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر دستیاب ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں برینڈڈ کروڈ ہفتے کے پانچویں دن ابتدائی تجارت میں 0.11 ڈالر یعنی 0.13 فیصد کی کمی کے ساتھ 81.52 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ 76.15 ڈالر یعنی 0.09 فیصد گر کر 76.15 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
