بھارت کے صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں اضافہ
نئی دہلی، 3 نومبر (ہ س)۔ دن بھر کی سست روی کے بعد آج ملک کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں آئی۔ بیشتر صرافہ مارکیٹوں میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت میں 150 روپئے سے 200 روپئے فی 10 گرام کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ 22 کیرٹ یعنی زیورات کے سونے کی قیمت میں 100 روپئے فی 10 گرام کا اضافہ دیکھا گیا۔ مانا جا رہا ہے کہ دھنتیرس، دیوالی اور اس کے بعد شادیوں کے موسم کی وجہ سے سونے کی قیمت میں اضافہ جاری رہ سکتا ہے۔
ملک کی راجدھانی دہلی میں آج 24 قیراط سونے کی قیمت 61,900 روپئے فی 10 گرام رہی، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 56,750 روپئے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح احمد آباد میں آج 24 قیراط سونا 61,800 روپئے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے اور 22 کیرٹ سونا 56,650 روپئے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ وہیں چنئی میں 24 قیراط سونے کی خوردہ قیمت 62,180 روپے فی 10 گرام اور 22 قیراط سونے کی قیمت 57,000 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی۔
ان بڑے شہروں کے علاوہ ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 61,750 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 56,600 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکتہ میں 24 کیرٹ سونا 61,750 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 56,600 روپے فی 10 گرام کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
لکھنؤ کے بلین مارکیٹ میں آج 24 کیرٹ سونا 61,900 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے اور 22 کیرٹ سونا 56,750 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ وہیں پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت بڑھ کر 61,750 روپے فی 10 گرام ہو گئی ہے، وہیں 22 کیرٹ سونا 56,650 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح جے پور میں 24 کیرٹ سونا 61,900 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 56,750 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 61,800 روپئے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 56,600 روپئے فی 10 گرام کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک اور تلنگانہ کےبازار میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ان دونوں ریاستوں کے دارالحکومتوں بنگلورو اور حیدرآباد میں آج 24 کیرٹ سونا 61,750 روپئے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے اور 22 کیرٹ سونا 56,600 روپئے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
