نئی دہلی، 03 مئی (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار- چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔ برینٹ کروڈ تقریباً 84 ڈالر اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ تقریباً 80 ڈالر فی بیرل ہے۔ پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 94.72 روپے جبکہ ڈیزل 87.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 104.21 روپے جبکہ ڈیزل 92.15 روپے، کولکاتا میں پٹرول 103.94 روپے جبکہ ڈیزل 90.76 روپے، چنئی میں پٹرول کی قیمت 100.75 روپے اور ڈیزل 92.34 روپے فی لیٹر دستیاب ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے پانچویں دن ابتدائی تجارت میں برینٹ کروڈ 0.20 ڈالر یعنی 0.24 فیصد اضافے کے ساتھ 83.87 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں ،ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی ) کروڈ 0.19 ڈالر یعنی 0.24 فیصد اضافے کے ساتھ 79.14 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
