نئی دہلی، 19 فروری ۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار- چڑھاو رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 83 ڈالر فی بیرل ہے اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت تقریباً 79 ڈالر فی بیرل ہے۔ تاہم تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے جبکہ ڈیزل 89.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے جبکہ ڈیزل 94.27 روپے، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے جبکہ ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں پٹرول 102.63 روپے جبکہ ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر کی شرح پر دستیاب ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے پہلے دن ابتدائی تجارت میں برینٹ کروڈ 0.55 ڈالر یعنی 0.66 فیصد اضافے کے ساتھ 82.92 ڈالر فی بیرل پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی ) کروڈ بھی 0.46 ڈالر یعنی 0.58 فیصد اضافے کے ساتھ 78.73 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
