خام تیل 82 ڈالر فی بیرل کے قریب، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
نئی دہلی، 24 فروری ۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اتار۔چڑھاو جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں برینٹ کروڈ کی قیمت 82 ڈالر اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 77 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔ تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے جبکہ ڈیزل 89.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے جبکہ ڈیزل 94.27 روپے، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے جبکہ ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں پٹرول 102.63 روپے جبکہ ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر دستیاب ہے۔
آج بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے آخری کاروباری دن برینٹ کروڈ 2.05 ڈالر یعنی 2.45 فیصد کی کمی کے ساتھ 81.62 ڈالر فی بیرل پر مستحکم ہے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ بھی 2.12 ڈالر یعنی 2.70 فیصد کم ہو کر 76.49 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
