نئی دہلی، 03 نومبر (ہ س)۔ ملک کے نیم شہری علاقوں میں مسافروں کے لیے اے یو اسمال فائنانس بینک اور اکسگو نے ایک پریمیم کو-برانڈیڈ ٹریول کریڈٹ کارڈ لانچ کیا ہے۔ یہ تمام سفری متبادل یعنی ہوائی پروازوں، ٹرینوں، بسوں اور ہوٹلوں کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے۔
اے یو اسمال فائنانس بینک کے بانی، ایم ڈی اور سی ای او سنجے اگروال کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل کی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ٹریول سیکٹر وبائی مرض سے پہلے کی سطح کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2024 میں 20.7 فیصد سالانہ نمو کے ساتھ ایک اہم ری باونڈ کے لئے تیار ہے۔ یہ گروتھ 2023 میں ہندوستانی سیاحوں کے درمیان اخراجات کے مضبوط رجحانات کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ہم نے ملک کے معروف ٹریول پلیٹ فارم اکسگو کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔
اکسگو کے شریک بانی رجنیش کمار اور آلوک باجپئینے کہا کہ ہمارا مقصد مسافروں کو بغیر کسی رکاوٹ کے، فائدہ مند اور یادگار سفر فراہم کرنا ہے۔ اس کے لیے یہ شراکت داری کی گئی ہے۔ اس کارڈ کی کم از کم سالانہ فیس 999 روپے کے علاوہ جی ایس ٹی ہے۔
ہندوستھان سماچار
