• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Business > شیئر بازار میں تیزی کا رجحان،سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ
Business

شیئر بازار میں تیزی کا رجحان،سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ

CliQ INDIA
Last updated: November 3, 2023 3:45 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

شیئر بازار میں تیزی کا رجحان،سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ

نئی دہلی، 3 نومبر ۔ مضبوط عالمی اشاروں کے درمیان، گھریلو شیئر بازارمیں بھی آج تیزی کے ساتھ کاروبار ہوتا نظر آرہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات مضبوطی کے ساتھ ہوئی تھی۔ حالانکہ درمیان میں کچھ وقت کے لیے منافع وصولی کی وجہ سے فروخت کا دباو بھی بنا، لیکن خریداروں نے تھوڑی ہی دیر بعد دوبارہ تیزی سے خریداری شروع کر دی۔ پہلے 60 منٹ کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.64 فیصد اور نفٹی 0.65 فیصد کے اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

کاروبار کے پہلے ایک گھنٹے کے بعد حصص بازار کے بڑے شیئروں میں اپولو ہاسپٹل، ٹاٹا موٹرز، اڈانی پورٹس، اڈانی انٹرپرائزز اور یو پی ایل کے شیئر 4.36 فیصد سے لیکر 1.77 فیصد کے اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف ایس بی آئی لائف انشورنس، این ٹی پی سی، ڈاکٹر ریڈی لیبارٹریز، کوٹک مہندرا اور نیسلے کے شیئر 0.62 فیصد سے لیکر 0.04 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ تجارت کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔

ابھی تک کے کاروبار میں شیئر بازار میں 1992 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 1557 شیئرس منافع کماکر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے جبکہ 435 شیئر خسارے کے بعد سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 27 حصص خریداری کی حمایت کے ساتھ سبز نشان میں بنے ہوئے تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث 3 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل شیئروں میں سے 45 شیئر سبز نشان میں اور 5 شیئر سرخ نشان میں تجارت کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 364 پوائنٹس کی چھلانگ کے ساتھ 64,444.90 کی سطح پر کھلا۔ ابتدائی کاروبار میں معمولی اتار چڑھاو کے بعد 10 بجے سے تھوڑا پہلے منافع وصولی کی وجہ سے فروخت شروع ہوگئی جس کی وجہ سے انڈیکس 64,384.36 پوائنٹس تک گر گیا۔ لیکن اس کے بعد خریداروں نے دوبارہ زوردار خریداری شروع کر دی جس کی وجہ سے یہ انڈیکس 64,521.22 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد صبح سوا دس بجے سینسیکس 407.13 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 64,488.03 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح، این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 107.75 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 19,241 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ بازار کھلنے کے بعد خریداروں اور بیچنے والوں کے درمیان کچھ دیر تک رسہ کشی ہوتی رہی۔ لیکن کاروبار کے پہلے آدھے گھنٹے کے بعد بازار کو فروخت کا جھٹکا لگا جس کی وجہ سے انڈیکس گر کر 19,230.65 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ حالانکہ کچھ دیر بعد خریداروں نے مورچہ سنبھال لیا جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی رفتار دوبارہ بڑھ گئی۔ کاروبار کے پہلے گھنٹے تک بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے بعد صبح سوا دس بجے نفٹی 124.90 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 19,258.15 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا۔

You Might Also Like

عالمی مارکیٹ سے مثبت اشارے، ایشیا میں ملا جلا کاروبار | BulletsIn
گلوبل مارکیٹ سے مضبوطی کے آثار، ایشیائی بازاروں میں بھی تیزی
خام تیل 79 ڈالر فی بیرل کے قریب، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم | BulletsIn
عالمی دباؤ کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں کمزوری، سینسیکس اور نفٹی نے بڑی گراوٹ کے ساتھ کاروبار شروع کیا۔ | BulletsIn
اگست میں ایف پی آئیز نے کی زبردست فروخت ، ایک مہینے میں 34,993 کروڑ روپے نکالے

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article کشتواڑ پولیس نے دس برسوں سے مفرور ملزم کو گرفتار کیا
Next Article پاکستان میں اب عام انتخابات 11فروری کی جگہ 8 فروری کو ہوں گے
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?