پاکستان میں اب عام انتخابات 11فروری کی جگہ 8 فروری کو ہوں گے
اسلام آباد، 3 نومبر (ہ س)۔ پاکستان میں عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے ووٹنگ کی تاریخ کے لئے 8 فروری کی منظوری دے دی ہے۔
سپریم کورٹ کی ہدایت پر الیکشن کمیشن کے حکام نے جمعرات کو صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی۔ اس کے بعد تاریخ کا اعلان کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے پائی جانے والی غیر یقینی صورتحال ختم ہو گئی ہے۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن کے وکیل نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ انتخابات 11 فروری کو ہوں گے۔
