• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Business > گھریلو شیئر بازار میں شروعاتی تیزی کے بعد بڑھا دباو، سینسیکس اورنفٹی نے بنایا اوپننگ کا نیا ریکارڈ
Business

گھریلو شیئر بازار میں شروعاتی تیزی کے بعد بڑھا دباو، سینسیکس اورنفٹی نے بنایا اوپننگ کا نیا ریکارڈ

CliQ INDIA
Last updated: December 12, 2023 7:00 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

گھریلو شیئر بازار میں شروعاتی تیزی کے بعد بڑھا دباو، سینسیکس اورنفٹی نے بنایا اوپننگ کا نیا ریکارڈ

نئی دہلی، 12 دسمبر (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج شروعاتی تیزی کے بعد دباو کا رجحان بنا ہوا نظر آرہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات آل ٹائم ہائی اوپننگ کے نئے ریکارڈ کے ساتھ ہوئی۔ پہلی بار سینسیکس نے 70 ہزار پوائنٹس سے اوپر اور نفٹی نے 21 ہزار پوائنٹس سے اوپر تجارت شروع کی۔ حالانکہ شروعاتی کاروبار میں ہی منافع وصولی کے دباو کی وجہ سے ان دونوں انڈیکس کی رفتار میں مسلسل اتار چڑھاو آ رہا ہے۔ کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد سینسیکس 0.03 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ اور نفٹی 0.01 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

شروعاتی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد حصص بازار کے بڑے شیئروں میں سے ڈاکٹر ریڈیز لیبارٹریز، ایچ ڈی ایف سی لائف، بجاج آٹو، ہیرو موٹو کارپ اور ٹی سی ایس کے شیئرس 2.38 فیصد سے لیکر 1.38 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف بی پی سی ایل، لارسن اینڈ ٹوبرو، آئشر موٹرز، بھارتی ایرٹیل اور کول انڈیا کے شیئروں میں 3.39 فیصد سے لیکر 0.68 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔

ابھی تک کے کاروبار میں شیئر بازار میں 2,033 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 1,350 شیئرس منافع کماکر سبز نشان میں جبکہ 683 حصص خسارے کے بعد سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 18 شیئرس خریداری کی حمایت کے ساتھ سبز نشان میں بنے ہوئے تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث 12 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل شیئروں میں سے 33 شیئر سبز نشان میں تجارت کرتے ہوئے اور 17 حصص سرخ نشان میں تجارت کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج اوپننگ کا نیا ریکارڈ بناتے ہوئے 92.15 پوائنٹس کی چھلانگ کے ساتھ 70,020.68 پوائنٹس پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی خریدار اور فروخت کنندگان نے بازار میں ایک دوسرے پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش شروع کردی جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی حرکت میں مسلسل اتار چڑھاو دیکھا گیا۔ خریداری کے تعاون سے یہ انڈیکس 70,033.64 پوائنٹس تک پہنچ گیا جبکہ فروخت کے دباو کے باعث گرکر یہ 69,889.24 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد صبح 10:15 بجے سینسیکس 19.63 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 69,908.90 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج آل ٹائم اوپننگ کا ریکارڈ بناتے ہوئے 21.45 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 21,018.55 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ بازار کھلتے ہی خریداروں اور بیچنے والوں کے درمیان رسہ کشی کی وجہ سے اس انڈیکس کی حرکت بھی اوپر نیچے ہونے لگی۔ خریداری کی حمایت سے یہ انڈیکس چھلانگ لگا کر 21,037.90 پوائنٹس پر پہنچ گیا جب کہ فروخت کے دباو کے باعث گر کر یہ 20,997.45 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ بازار میں لگاتار خرید و فروخت کے درمیان ابتدائی 1 گھنٹے کے کاروبار کے بعد صبح 10:15 بجے نفٹی 2.85 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 20,999.95 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد

You Might Also Like

اب آپ اسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں یو پی آئی کے ذریعے 5 لاکھ روپے تک کی ادائیگی کر سکتے ہیں
چاندی نئی بلندیوں پر پہنچ گئی
آرمی مارکس مین شپ یونٹ اور ریلائنس فاونڈیشن نے شوٹنگ پروگرام کو مضبوط بنانے کے لیے ہاتھ ملایا
فچ نے ہندوستان کی ترقی کی پیشین گوئی کو 6.2 فیصد تک بڑھا یا
اسٹاک مارکیٹ سبز نشان پر بند، سینسیکس نے 305 پوائنٹس کی چھلانگ لگائی

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article یش کمار کی فلم 'جینا اسی کا نام ہے' کا ٹریلر جاری
Next Article پولینڈ کے نئے وزیر اعظم ہوں گے ڈونلڈ ٹسک
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?