نئی دہلی، 17 جنوری (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج کمزوری کے آثار نظر آ رہے ہیں۔ گزشتہ سیشن کے دوران امریکی بازاروں میں دباو کا سلسلہ جاری رہا۔ ڈاو جونز فیوچرز بھی آج گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اسی طرح گزشتہ سیشن کے دوران یورپی مارکیٹ میں فروخت کا دباو رہا۔ ایشیائی بازاروں میں بھی آج کمی کے ساتھ کاروبار دیکھا جا رہا ہے۔
امریکہ میں شرح سود میں کمی کی وجہ سے قائم ہوئی غیر یقینی صورتحال کے سبب وال سٹریٹ کے تینوں انڈیکس دباو میں کاروبار کرنے کے بعد سرخ رنگ میں بند ہوئے۔ ڈاو جونز 200 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح، ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے گزشتہ سیشن کاکاروبار 0.37 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 4,765.98 پوائنٹس کی سطح پر ختم کیا۔ اس کے علاوہ نیس ڈیک 0.19 فیصد گر کر 14,944.35 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ ڈاو¿ جونز فیوچرز بھی آج 0.20 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 37,284.89 پوائنٹس کی سطح پر تجارت کر رہا ہے۔
گزشتہ سیشن کے دوران یورپی مارکیٹ میں مسلسل دباو قائم رہا۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.48 فیصد گر کر 7,558.34 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح، سی اے سی انڈیکس نے 0.18 فیصد کی کمی کے ساتھ 7,398 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 0.30 فیصد گر کر 16,571.68 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ایشیائی بازار بھی آج مسلسل دباو کے تحت کاروبار کر رہے ہیں۔ ایشیا کے 9 مارکیٹوں میں سے 8 انڈیکس کمی کے ساتھ سرخ رنگ میں ہیں، جب کہ صرف 1 انڈیکس ہلکے اضافے کے ساتھ سبز رنگ میں کاروبار کر رہا ہے۔ نکیئی انڈیکس 0.10 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 35,655.85 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔
دوسری جانب گفٹ نفٹی 199 پوائنٹس یعنی 0.90 فیصد گر کر 21,827 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس میں 0.70 فیصد کی کمی کے ساتھ 3,162.71 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ ہینگ سینگ انڈیکس بھی اب تک کے کاروبار میں میں 449.41 پوائنٹس یعنی 2.83 فیصد گر کر 15,416.51 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسی طرح، تائیوان ویٹڈ انڈیکس 124.38 پوائنٹس یعنی 0.72 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 17,222.49 پوائنٹس کی سطح پر تجارت کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ کوسپی انڈیکس 2.28 فیصد کی بڑی گراوٹ کے ساتھ 2440.72 پوائنٹس پر آگیا ہے۔ اسی طرح سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.76 فیصد گر کر 1,391.02 پوائنٹس کی سطح پر ، جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.64 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 7,196.48 پوائنٹس کی سطح پر اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.64 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 2,875.60 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
