بگھا، 17 جنوری(ہ س)۔
بہار کے بگھامیں دوہرے قتل کی خبر سے علاقہ میں خوف وہراس ہے۔ مغربی چمپارن ضلع کے پٹکھولی تھانہ علاقہ میں ماں بیٹی کو بے دردی سے قتل کر کے ان کی لاش کو جلا دیاگیا ۔ فی الحال پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضے میں لے کر معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
معلومات کے مطابق پٹکھولی تھانہ علاقہ کے سکھبن روڈ واقع باغیچہ ٹولہ میں ایک بند گھرمیں ماں بیٹی کی لاش ملی ہے۔مقتولین کی شناخت شوبھا دیوی اور ان کی بیٹی خوشبو دیوی کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں خواتین کو بے دردی سے قتل کر کے ان کی لاشیں جلا دی گئیں۔
بتایا جاتا ہے کہ پٹنہ میں زیر تعلیم مقتولہ کے بیٹے نے جب اپنی ماں اور بہن کو فون کیا تو کوئی جواب نہیں ملا۔ جس کے بعد اس نے اپنے چچا کو اطلاع دی۔ چچا گھر پہنچے تو گھر کے باہر تالا لٹکا ہوا تھا۔ اس کے بعد اس نے پولیس کو اطلاع دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے جب تالا تو ڑا تو ہوش ا ڑ گئے۔
دراصل جب گھر کے اندر پولیس گئی تو ایک کمرہ خون سے لت پت تھا اور ماں بیٹی کی جلی ہوئی لاش فرش پڑی تھی۔ جیسے ہی یہ خبر آس پاس کے لوگوں تک پہنچی تو لوگوں کی بھیڑ جمع ہونے لگی۔ گھر کے اندر کا منظر دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔
ہندوستھان سماچار/ افضل
/عطاءاللہ
