گرو نانک جینتی پر بینکوں میں چھٹی، شیئر بازار بھی بند
نئی دہلی، 27 نومبر (ہ س)۔ گرو نانک جینتی پر آج شیئر بازار، فارین ایکسچینج مارکیٹ اور کچھ جگہوں پر بینک بند ہیں۔ اس کے علاوہ، پیر کو کموڈٹی فیوچر مارکیٹ میں کوئی تجارت نہیں ہوگی۔ اب منگل کو شیئر بازار میں معمول کا کاروبار ہوگا۔
بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) پر دستیاب تعطیلات کی فہرست کے مطابق شیئر بازار میں اس کلینڈر ایئر میں کل 15 چھٹیاں ہیں، جن میں سے آج 14ویں چھٹی ہے۔ اس کے بعد کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر کو شیئر بازار بند رہیں گے۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے 24 نومبر بروز جمعہ حصص بازار اتار چڑھاو کے درمیان گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے تھے۔
ان ریاستوں میں آج بینک بند رہیں گے
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے مطابق اگرتلا، بیلا پور، بھوپال، بھونیشور، چندی گڑھ، دہرادون، حیدرآباد، تلنگانہ، ایٹا نگر، جے پور، جموں، کانپور، کوہیما، کولکاتا، لکھنو، ممبئی، ناگپور، نئی دہلی، رائے پور، رانچی، شملہ ، سری نگر، احمد آباد، بنگلورو، چنئی، گنگٹوک، گوہاٹی، حیدرآباد-آندھرا پردیش، امپھال، کوچی، پنجی، پٹنہ، شیلانگ اور تروننت پورم میں بینک بند رہیں گے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
