• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Business > اڈانی- ہنڈن برگ کیس: تمام فریقین کو 27 نومبر تک تحریری دلائل پیش کرنے کی ہدایت
Business

اڈانی- ہنڈن برگ کیس: تمام فریقین کو 27 نومبر تک تحریری دلائل پیش کرنے کی ہدایت

CliQ INDIA
Last updated: November 25, 2023 2:00 am
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

نئی دہلی، 24 نومبر (ہ س)۔

سپریم کورٹ نے اڈانی۔ ہنڈن برگ کیس کی تحقیقات پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ نے تمام فریقین کو 27 نومبر تک تحریری دلائل پیش کرنے کی ہدایت دی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل پرشانت بھوشن نے اڈانی کے حصص میں سرمایہ کاری کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یہ بھی دیکھا جائے کہ فائدہ کس کو ملا۔ سیبی نے کہا کہ اس نے ہر پہلو کی جانچ کی ہے۔ سیبی کی جانب سے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ اب وہ تحقیقات کے لئے وقت بڑھانے کا مطالبہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 24 میں سے 22 مقدموں کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔ اب فیصلہ ہونا باقی ہے، اگرچہ کچھ معلومات آنا باقی ہیں۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے مہتا سے پوچھا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہونے والے نقصانات کے بارے میں کیا کر رہی ہے اور سیبی سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ کے لئے کیا کر رہی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کوئی شاٹ سیلنگ ہوئی ہے تو ضابطہ کے مطابق کارروائی ہوگی۔ سرمایہ کاروں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے۔ اس پر مہتا نے بھی ان مسائل کا خیال رکھنے کا یقین دلایا۔ مہتا نے عدالت کو بتایا کہ وہ ریگولیٹری فریم ورک پر ماہر کمیٹی کی تجاویز کو ذہن میں رکھتے ہوئے کام کر رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ایک عرضی گزار نے سیبی پر الزام لگایا ہے کہ وہ اڈانی کے ذریعہ اسٹاک مارکیٹ میں ہیرا پھیری سے متعلق ڈی آر آئی کے 2014 کے الرٹ کو چھپا رہا ہے۔

19 مئی کو اڈانی-ہنڈن برگ کیس میں تشکیل دی گئی ماہرین کی کمیٹی نے سپریم کورٹ میں اپنی رپورٹ پیش کی تھی۔ جسٹس ابھے منوہر سپرے کی سربراہی والی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ سیبی کی طرف سے پیش کی گئی صفائی اور اب تک دستیاب اعداد و شمار کی بنیاد پر کمیٹی کے لئے اس نتیجے پر پہنچنا ممکن نہیں ہوگا کہ موجودہ ریگولیٹری میکانزم ( سیبی ) کی ناکامی ہوئی ہے۔ کمیٹی نے کہا تھا کہ سیبی کی طرف سے کی جا رہی تحقیقات ابھی بھی جاری ہے۔ کمیٹی نے کہا تھا کہ اب تک کی تحقیقات میں سیبی کو اڈانی گروپ کے خلاف کوئی کیس نظر نہیں آتا ہے۔ 2018 میں قواعد میں تبدیلی کی وجہ سے، سیبی کو بیرونی ممالک سے معلومات اکٹھی کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

15 مئی کو، سیبی نے سپریم کورٹ میں جواب داخل کرتے ہوئے کہا کہ سیبی 2016 سے اڈانی گروپ کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے، یہ الزام بے بنیاد ہے۔ درخواست گزار جس تحقیقات کا حوالہ دے رہے ہیں وہ دراصل 51 ہندوستانی کمپنیوں کو جاری کردہ گلوبل ڈپازٹ رسید کے بارے میں تھی۔ ان میں اڈانی گروپ کی کوئی کمپنی شامل نہیں ہے۔ سیبی نے کہا کہ ہنڈن برگ رپورٹ میں جن 12 مشکوک لین دین کا ذکر کیا گیا ہے۔ یہ کافی پیچیدہ ہے اور دنیا کے کئی ممالک سے جڑا ہوا ہے۔ ان لین دین سے متعلق ڈیٹا کی جانچ کرنے میں کافی وقت لگے گا۔

ہندوستھان سماچار

/عطاءاللہ

You Might Also Like

عالمی مارکیٹ سے مثبت اشارے، ایشیا میں ملا جلا کاروبار | BulletsIn
صرافہ بازارمیں معمولی اضافہ، ہفتہ وار بنیادوں پر سونے کی قیمت میں  1,910 روپئے کا اضافہ | BulletsIn
حکومت نے آئندہ مرکزی بجٹ پر عوام سے تجاویز طلب کیں
کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں تیزی ، بٹ کوائن 28 ہزار ڈالر کے قریب پہنچا
مضبوطی کے ساتھ بند ہوا گھریلو شیئر بازار، سینسیکس اور نفٹی نے لگائی چھلانگ

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article دو روز میں اربوں مالیت کی چرس برآمد، سات گرفتار
Next Article نیپال میں بادشاہت کی بحالی کے حامیوں پر حکومت سخت، کریک ڈاؤن تیز
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?