نئی دہلی، 08 دسمبر (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار- چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں برینٹ کروڈ کی قیمت 76 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 71 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔ تاہم پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق جمعہ کو دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے جبکہ ڈیزل 89.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے جبکہ ڈیزل 94.27 روپے، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے جبکہ ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں پٹرول 102.63 روپے اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے پانچویں روز ابتدائی تجارت میں برینٹ کروڈ 1.13 ڈالر یعنی 1.53 فیصد اضافے کے ساتھ 75.18 ڈالر فی بیرل پرٹرینڈ کر رہا ہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی ) کروڈ 1.02 ڈالر یعنی 1.47 فیصد اضافے کے ساتھ 70.35 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
