نئی دہلی، 07 نومبر (ہ س)۔ نیشنل کول انڈیکس (این سی آئی) ستمبر کے مہینے میں 3.83 پوائنٹس کے ساتھ 143.91 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔ یہ انڈیکس کوئلے کی قیمت میں تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے۔
وزارت کوئلہ نے منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ستمبر کے مہینے میں اس میں 3.83 پوائنٹس کا اضافہ ہو کر 143.91 پوائنٹ ہو گیا ہے۔ این سی آئی نے اپریل 2023 کے بعد پہلی بار اضافہ درج کیا ہے۔ وزارت کے مطابق یہ اضافہ عالمی منڈیوں میں کوئلے کی قیمتوں میں عارضی اضافے کی وجہ سے ہوا۔
این سی آئی کو کوئلہ وزارت نے 4 جون 2020 کو شروع کیا تھا۔ یہ ایک پرائس انڈیکس ہے جو کسی مخصوص بیس سال کے مقابلے میں کسی خاص مہینے میں کوئلے کی قیمت میں تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے۔ اس انڈیکس کا مقصد ہندوستانی بازار میں خام کوئلے کے تمام لین دین کا احاطہ کرنا ہے۔
ہندوستھان سماچار
