نئی دہلی ، 14 نومبر (ہ س)۔
مرکزی کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے امریکہ کے سان فرانسسکو میں امریکی تجارتی نمائندہ سفیر کیتھرین تائی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں کی یہ ملاقات انڈو پیسفک اکنامک فریم ورک (آئی پی ای ایف) کے موقع پر ہوئی۔ گوئل اور کیتھرین تائی کے درمیان یہ ملاقات 30 منٹ تک جاری رہی۔ اس دوران تجارت کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔وزارت تجارت اور صنعت نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ پیوش گوئل 13 نومبر کو سان فرانسسکو، امریکہ پہنچے۔ گوئل نے امریکی تجارتی نمائندہ کیتھرین تائی اور جنوبی کوریا کے وزیر تجارت آہن ڈوک گیون کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔ وزیر تجارت نے ٹیسلا فیکٹری کا دورہ بھی کیا۔ اس دوران انہوں نے فریمونٹ میں یونٹ اور ٹیسلا گروپ کے سینئر عہدیداروں سے بات چیت کی۔قابل ذکر ہے کہ وزیر تجارت گوئل 13 سے 16 نومبر تک سان فرانسسکو، امریکہ کے دورے پر ہیں تاکہ ہند پیسفک اقتصادی ڈھانچہ اور ایشیا پیسفک اقتصادی تعاون سے متعلق ممالک کی میٹنگوں اور وزارتی پروگراموں میں شرکت کرسکیں۔
ہندوستھان سماچارمحمدخان
