نئی دہلی، 16 اکتوبر (ہ س)۔ نجی شعبے کے ایچ ڈی ایف سی بینک نے رواں مالی سال 24۔2023 کی دوسری سہ ماہی (جولائی-ستمبر) کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔ بینک نے جولائی تا ستمبر سہ ماہی میں 16,811 کروڑ روپئے کا منافع کمایا ہے۔
پیر کو اسٹاک مارکیٹ کو دی گئی معلومات میں، بینک نے کہا کہ دوسری سہ ماہی میں اس کا مجموعی خالص منافع 16,811 کروڑ روپئے رہا۔ تاہم، ایچ ڈی ایف سی بینک کے پیرنٹ کمپنی ایچ ڈی ایف سی لمیٹڈ کے ساتھ انضمام کے بعد جاری ہونے والے پہلے نتائج میں، بینک نے اسٹینڈ الون کی بنیاد پر 15,976 کروڑ روپئے کا خالص منافع درج کیا ہے۔ ایچ ڈی ایف سی بینک کا ایک سال پہلے کی اسی مدت میں 11,162 کروڑ روپئے کا مجموعی خالص منافع اور 10,606 کروڑ روپئے کا خالص منافع تھا۔
ایچ ڈی ایف سی کے مطابق بینک کی کل آمدنی بڑھ کر 78,406 کروڑ روپئے ہوگئی، جو کہ ایک سال قبل اسی مدت میں 46,181 کروڑ روپئے تھی۔ بینک نے کہا کہ خالص سود کا مارجن (این آئی ایم) گھٹ کر 3.4 فیصد رہ گیا۔ اس کے علاوہ، بینک کے مجموعی غیر فعال اثاثوں کا تناسب 1.34 فیصد تھا۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج میں بینک کے حصص 0.47 فیصد کے نقصان کے ساتھ 1,529.50 روپئے پر بند ہوئے۔
ہندوستھان سماچار/سلام
