عالمی بازار سے ملے جلے رجحانات، گفٹ نفٹی نے لگائی تیز چھلانگ
نئی دہلی، 29 نومبر (ہ س)۔ عالمی بازار سے آج ملے جلے رجحانات مل رہے ہیں۔ وال اسٹریٹ میں پچھلے سیشن کے دوران تیزی کا رجحان نظر آیا۔ ڈاو جونز فیوچرز بھی آج فائدہ کے ساتھ تجارت کرتا نظر آرہا ہے۔ گزشتہ سیشن کے دوران دباو میں کاروبار کے بعد یورپی بازار ملے جلے نتائج کے ساتھ بند ہوئے تھے۔ ایشیائی بازاروں میں بھی آج ملا جلا کاروبار نظر آرہا ہے۔
امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے بیان کے بعد گزشتہ سیشن کے دوران وال اسٹریٹ میں تیزی کا ماحول بن گیا۔ فیڈرل ریزرو کے بیان سے امید پیدا ہوئی ہے کہ شرح سود میں اضافے پر روک لگ سکتی ہے۔ اس بیان کے بعد ڈاو جونز 0.24 فیصد اضافے کے ساتھ 35,416.98 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے گزشتہ سیشن کی تجارت 0.03 فیصد اضافے کے ساتھ 4,551.64 پوائنٹس کی سطح پر ختم کی۔ اس کے علاوہ نیس ڈیک 0.11 فیصد اضافے کے ساتھ 14,256.87 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
یورپی بازار پچھلے سیشن کے دوران دباو میں کاروبار کرتے نظر آئے۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.07 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 7,455.24 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح سی اے سی انڈیکس نے 0.21 فیصد ٹوٹ کر 7,250.13 پوائنٹس کی سطح پر پچھلے سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ دوسری جانب ڈی اے ایکس انڈیکس 0.16 فیصد اضافے کے ساتھ 15,992.67 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ایشیائی بازاروں میں آج ملا جلا کاروبار نظر آرہا ہے۔ ایشیا کی 9 مارکیٹوں میں سے 4 کے انڈیکس تیزی کے ساتھ سبز نشان میں کاروبار کر رہے ہیں جبکہ 5 انڈیکس گراوٹ کے ساتھ سرخ نشان میں بنے ہوئے ہیں۔ گفٹ نفٹی 167 پوائنٹس یعنی 0.84 فیصد کے اضافے کے ساتھ 20,030 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔
اسی طرح اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.52 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 3,081.74 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ نکیئی انڈیکس 0.04 فیصد کے اضافے کے ساتھ 33,421.07 پوائنٹس کی سطح پر اور جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.05 فیصد کے اضافے کے ساتھ 7,044.67 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔
دوسری جانب ہینگ سینگ انڈیکس 326.50 پوائنٹس یعنی 1.88 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 17,027.64 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.27 فیصد گر کر 3,030.39 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کرتا نظر آرہا ہے۔ اس کے علاوہ تائیوان ویٹڈ انڈیکس 0.03 فیصد گراوٹ کے ساتھ 17,336.83 پوائنٹس کی سطح پر، کوسپی انڈیکس 0.12 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 2,518.66 پوائنٹس کی سطح پر اور سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.14 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 1,399.39 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
