خام تیل 77 ڈالر فی بیرل کے قریب، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
نئی دہلی، 15 دسمبر (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں برینٹ کروڈ کی قیمت 77 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 72 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔ تاہم عوامی شعبے کی تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے جبکہ ڈیزل 89.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے جبکہ ڈیزل 94.27 روپے، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے جبکہ ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں پٹرول 102.63 روپے اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر دستیاب ہے۔
بین الاقوامی بازار میں ہفتے کے پانچویں روز ابتدائی تجارت میں برینٹ کروڈ 0.33 ڈالر یعنی 0.43 فیصد اضافے کے ساتھ 76.94 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ بھی 0.33 ڈالر یعنی 0.46 فیصد اضافے کے ساتھ 71.91 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
