خام تیل 77 ڈالر فی بیرل کے قریب، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
نئی دہلی، 9 جنوری (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 77 ڈالر اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت تقریباً 72 ڈالر فی بیرل ہے۔ حالانکہ عوامی شعبے کی تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے منگل کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے جبکہ ڈیزل 90.08 روپے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے جبکہ ڈیزل 94.27 روپے، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے جبکہ ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں پٹرول 102.63 روپے جبکہ ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر دستیاب ہے۔
بین الاقوامی بازار میں ہفتے کے دوسرے روز ابتدائی تجارت میں برینڈ کروڈ 0.35 ڈالر یعنی 0.46 فیصد اضافے کے ساتھ 76.47 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ بھی 0.26 ڈالر یعنی 0.37 فیصد اضافے کے ساتھ 71.03 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
