جنسی ہراسانی کے الزام کی وجہ سے فلوریڈا ریپبلکن پارٹی کے چیئرمین کرشچین زیگلر عہدے سے برطرف
واشنگٹن، 9 جنوری (ہ س)۔ جنسی ہراسانی کے الزامات میں گھرے امریکی ریاست فلوریڈا کی ریپبلکن پارٹی کے صدر کرشچین زیگلر کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ گورنر رون ڈیسینٹس اور سینیٹر رک اسکاٹ نے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فلوریڈا ریپبلکن پارٹی نے زیگلر کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ پولیس کافی عرصے سے زیگلر کے خلاف جانچ کر رہی تھی۔ جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے انکشاف کے بعد گزشتہ سال دسمبر کے وسط میں پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی نے زیگلر کی تنقید کی تھی۔
اطلاعات کے مطابق پارٹی کے تقریباً 200 ارکان نے پیر کو ایک میٹنگ میں صوتی ووٹ کے ذریعے زیگلر کو ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ لیون کاونٹی ریپبلکن پارٹی کے سربراہ ایوان پاور کو زیگلر کی جگہ نیا چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
