• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Business > آر بی آئی نے رواں مالی سال کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو کا تخمینہ بڑھا کر 7.3 فیصد کر دیا
Business

آر بی آئی نے رواں مالی سال کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو کا تخمینہ بڑھا کر 7.3 فیصد کر دیا

CliQ INDIA
Last updated: December 6, 2025 6:31 am
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

ممبئی، 5 دسمبر (ہ س )۔

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے رواں مالی سال 2025-26 کے لیے اپنی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 6.8 فیصد سے بڑھا کر 7.3 فیصد کر دی ہے۔ آر بی آئی نے جولائی-ستمبر سہ ماہی میں 8.2 فیصد کی مضبوط اقتصادی ترقی کی شرح کی روشنی میں یہ نظرثانی کی ہے۔

آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا نے یہاں 3-5 دسمبر تک منعقدہ تین روزہ مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کی جائزہ میٹنگ میں لیے گئے فیصلوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے پر پہنچنے سے پہلے ملک کے ابھرتے ہوئے میکرو اکنامک حالات اور مستقبل کے نقطہ نظر کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تھا۔

آر بی آئی کے گورنر نے کہا کہ مضبوط کھپت اور سامان اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) اصلاحات نے دوسری سہ ماہی میں ملک کی جی ڈی پی کی شرح نمو کو بڑھایا ہے۔ لہذا، آر بی آئی نے مالی سال 2025-26 کے لیے جی ڈی پی کی پیشن گوئی کو بڑھا کر 7.3 فیصد کر دیا ہے، جو پہلے کے تخمینہ سے تقریباً نصف فیصد کا اضافہ ہے۔

پالیسی فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے، ریزرو بینک کے گورنر سنجے ملہوترا نے کہا کہ مالی سال 2025-26 کی تیسری اور چوتھی سہ ماہی کے لیے شرح نمو بالترتیب 7 فیصد اور 6.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ مالی سال 2026-27 کی پہلی اور دوسری سہ ماہی کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو بالترتیب 6.7 فیصد اور 6.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

قبل ازیں ملہوترا نے کہا کہ گھریلو اقتصادی سرگرمیاں مستحکم ہیں، دیہی مانگ مضبوط ہے، اور شہری مانگ میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔ اس کی روشنی میں، آر بی آئی نے متفقہ طور پر پالیسی ریٹ یعنی ریپو ریٹ میں 0.25 فیصد کی کمی کی ہے۔ اس سے موجودہ شرح سود 5.5 فیصد سے کم ہو کر 5.25 فیصد ہو گئی ہے۔

پالیسی سود کی شرح میں یہ کمی مضبوط معاشی کارکردگی کی مدت کے بعد ہے، جس کی حمایت موجودہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں 8.2 فیصد کی مضبوط جی ڈی پی نمو اور کم افراط زر سے ہوئی ہے۔ اکتوبر 2025 میں ملک کی خوردہ افراط زر کی شرح تیزی سے گر کر 0.25 فیصد پر آگئی، جو اس کی ریکارڈ کی کم ترین سطح ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

You Might Also Like

شروعاتی گراوٹ کے بعد سنبھلا بازار، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ
گلوبل مارکیٹ سے ملے- جلے اشارے، ایشیائی بازاروں میں تیزی کا رجحان | BulletsIn
ای پی ایف او نے ستمبر کے مہینے میں 17.21 لاکھ ممبران کو شامل کیا
وزیر خزانہ نے فن ٹیک کمپنیوں کے اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ کی
خام تیل 85 ڈالر فی بیرل کے قریب، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم ۔ | BulletsIn

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article دہلی میں موبائل چھیننے والے گروہ کا پردہ فاش، 103 موبائل فون برآمد
Next Article ایس آئی اے نے ڈاکٹروں کے دہشت گردی کے ماڈیول کی جاری تحقیقات میں سری نگر، گاندربل میں چھاپے مارے
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?