• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > سیٹلائٹ تصاویر میں غزہ کی تباہی کے ہولناک مناظر سامنے آگئے
International

سیٹلائٹ تصاویر میں غزہ کی تباہی کے ہولناک مناظر سامنے آگئے

CliQ INDIA
Last updated: September 22, 2025 6:34 am
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

غزہ،21ستمبر(ہ س)۔اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ شہر میں سیکڑوں گھروں اور عمارتوں کی مسماری کا سلسلہ جاری ہے۔ سیٹلائٹ تصاویر میں شہر پر ہونے والے فضائی حملوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے، بالخصوص شیخ رضوان محلے کی پوری کی پوری بستیاں زمین بوس ہو چکی ہیں۔اتوار کو العربیہ/الحدث کے نامہ نگارنے بتایا کہ اسرائیلی بمباری شیخ رضوان، شارع الجلاء، الزرقاء، جبالیہ البلد اور شمالی غزہ کے علاقے الکرامہ کے گردونواح میں شدت کے ساتھ جاری رہی۔ نمائندے کے مطابق اسرائیلی فوج نے رہائشی عمارتوں کو تباہ کرنے کی پالیسی اپنائی ہے اور محلے کے اندر بارود سے بھری گاڑیاں دھماکے سے اڑا کر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی، جیسا کہ جبالیا اور رفح میں ہوا۔

گذشتہ روز اسرائیلی ڈرون طیاروں نے ایک ٹرک کو بھی نشانہ بنایا جس میں بے گھر فلسطینی مواصی کے علاقے کی جانب جا رہے تھے۔ اسرائیلی فوج وہاں زبردستی لوگوں کو منتقل کر رہی ہے، حالانکہ وہاں پانی، خوراک اور پناہ جیسی بنیادی سہولتیں موجود نہیں۔ہزاروں فلسطینی ہارون الرشید شاہراہ کے ذریعے جنوب کی طرف ہجرت پر مجبور ہیں، جبکہ اسرائیلی فوج رفح اور خان یونس پر اپنی بمباری تیز کیے ہوئے ہے، خاص طور پر موراج فوجی محور پر، جہاں فلسطینی اس انتظار میں کھڑے تھے کہ انسانی امداد کرم ابو سالم کراسنگ کے ذریعے داخل ہو۔حماس کے مطابق اسرائیلی فوج نے 11 اگست سے اب تک غزہ شہر میں 1800 سے زیادہ رہائشی عمارتوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کیا ہے جبکہ بے گھر خاندانوں کے لیے لگائی گئی 13 ہزار سے زائد خیمے بھی ملیامیٹ کر دیے۔غزہ کے مکینوں نے پہلے ہی تصدیق کی تھی کہ اسرائیلی فوج نے الزیتون، التفاح، الشجاعیہ اور شیخ رضوان سمیت کئی علاقوں کو زمین کے برابر کر دیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر نے شیخ رضوان میں درجنوں عمارتوں کی تباہی کو واضح طور پر دکھایا۔

عالمی غیر سرکاری تنظیم ایہ سی ایل ای ڈی نے ریکارڈ کیا ہے کہ اگست کے آغاز سے اب تک غزہ شہر میں 170 سے زیادہ مسماری کی کارروائیاں ہو چکی ہیں، زیادہ تر مشرقی علاقوں، الزیتون اور الصبرہ میں۔ تنظیم کی تجزیہ کار امینہ مہفار کے مطابق حالیہ کارروائیوں کا پیمانہ اور رفتار ماضی کے ادوار سے کہیں زیادہ ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ سلسلہ فلسطینیوں کے مستقل انخلا پر منتج ہو سکتا ہے۔ ترجمان ثمین الخیطام نے کہا کہ آبادی کو جان بوجھ کر بے دخل کرنا نسلی تطہیر کے زمرے میں آتا ہے۔یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر خزانہ بزلئیل سموٹریچ نے مئی میں دھمکی دی تھی کہ غزہ پٹی کا بیشتر حصہ مکمل طور پر تباہ کر دیا جائے گا اور وہاں کے رہائشی مصر کی سرحد کے قریب ایک تنگ پٹی میں دھکیل دیے جائیں گے۔ اسی طرح وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے بھی چند روز قبل اعلان کیا کہ پورا غزہ حماس کی قبر کا کتبہ بنا دیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan

You Might Also Like

صومالی لینڈ میں اسرائیلی موجودگی کو’فوجی ہدف‘ سمجھیں گے: حوثیوں کا انتباہ
روس کے خلاف لڑنے کے لیے تیار ہو رہی ہے یوکرین کی روبوٹ آرمی | BulletsIn
ٹرمپ کا دعویٰ- اسرائیل جنگ کے بعد غزہ کی پٹی امریکہ کے حوالے کر دے گا۔ | BulletsIn
عراق میں فوجی اڈے پر حملے میں پانچ ترک فوجی ہلاک
Reddit کی شیئرز میں اضافہ: IPO کے بعد پہلا مضبوط فوری رپورٹ

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس نے دو اسمگلروں کو گرفتار کر کے 5.1 ملین روپے مالیت کی چرس برآمد کی
Next Article فلسطین برطانیہ کے سرکاری نقشوں میں پہلی بار شامل
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?