• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Regional > بی جے پی کے بوتھ صدر رنکو سنگھ کو اس کے کزن بھائی نے محبت کی وجہ سے قتل کیا تھا، گرفتار
Regional

بی جے پی کے بوتھ صدر رنکو سنگھ کو اس کے کزن بھائی نے محبت کی وجہ سے قتل کیا تھا، گرفتار

CliQ INDIA
Last updated: August 18, 2025 6:34 am
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

سپرنٹنڈنٹ پولیس نگر کمار اور سی او ہائی وے نے پریس کانفرنس میں یہ انکشاف کیا۔

مرادآباد، 17 اگست (ہ س)۔ پولیس نے ضلع کے پاکبڑا تھانہ علاقہ کے رتن پور کلاں کے رہنے والے بی جے پی کے بوتھ صدر رنکو سنگھ کے قتل کا معاملہ حل کرلیا ہے۔ رنکو سنگھ کو اس کے کزن ارون نے اس کی بیوی کے ساتھ محبت کی وجہ سے قتل کیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نگر کمار رنوجے سنگھ اور پولیس آفیسر ہائی وے راجیش کمار نے اتوار کو پولیس لائنس آڈیٹوریم میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکبڑا تھانہ علاقہ کے رتن پور کلا گاؤں کا رہنے والا رنکو سنگھ (38 سال) بی جے پی کا بوتھ صدر تھا۔ وہ گروتھ سنٹر کے قریب واقع ایک فرم میں کنٹریکٹر بھی تھا۔ 2 اگست کی صبح رتن پور کلاں کے پرانے سرکاری اسپتال کے گیٹ کے پاس رنکو سنگھ کی لاش ملی۔ متوفی رنکو سنگھ کے والد ستویر سنگھ کی شکایت پر پاکبڑا پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس حکام نے صحافیوں کو بتایا کہ جب رنکو سنگھ کے موبائل کی سی ڈی آر حاصل کی گئی تو پتہ چلا کہ وہ اپنے کزن ارون کی بیوی کے ساتھ فون پر دیر تک بات کرتا تھا۔ پولس نے اچھی طرح چھان بین کی تو شک کی سوئی ارون کی طرف اٹھ گئی۔ جس کے بعد ایس ایچ او پاکبڑا ونود کمار کی ٹیم نے ملزم ارون کو حراست میں لے کر اس سے پوچھ گچھ کی۔

ایس پی سٹی کے مطابق ملزم ارون نے رنکو کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ رنکو اس کا کزن ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھا دوست بھی تھا۔ ارون کا گھر اصل میں سنبھل کے نرولی میں تھا۔ رنکو اکثر اس کے گھر آیا کرتا تھا۔ ملزم نے بتایا کہ اس کی بیوی اور ارون کا معاشقہ چل رہا تھا۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اس معاملے کے بارے میں رنکو کے والد ستویر کو بھی بتایا، لیکن اس کی سرگرمیاں نہیں رکی۔ مایوس ہو کر اس نے رنکو کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ جس فیکٹری میں لکڑی کا کام کرتا ہے اس میں دھات کو پالش کرنے کے لیے کیمیکل پاؤڈر موجود ہے۔ وہ وہاں سے پاؤڈر لایا اور بوتل میں گھول لیا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ ارون نے شراب میں کیمیکل ملا کر رنکو کو پلایا، جس کی وجہ سے رنکو کی موت ہو گئی۔

ایس پی سٹی نے بتایا کہ ملزم کے اشارے پر قتل میں استعمال ہونے والی زہر کی بوتل، شراب کا ریپر اور شیشہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزم ارون کو گرفتار کرنے والی ٹیم میں پاکبڑا پولیس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر ونود کمار، سب انسپکٹر انیل کمار، ہیڈ کانسٹیبل بسنت کمار اور ایکانت کمار، کانسٹیبل وکرانت اور وجیندر سنگھ شامل تھے۔

—————

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

You Might Also Like

شمالی بنگال میں بند کے دوران تشدد کے معمولی واقعات، سی پی آئی (ایم) کے ضلع سکریٹری کوچ بہار میں گرفتار
حکومت نے آئی جی پی جموں اور کشمیر زون کو مزید اختیارات دئیے
13ویں منزل کے فلیٹ کی بالکونی سے گر کر ماں بیٹا جاں بحق
غازی آباد میں تھانے کے سامنے نوجوان کا گولی مار کر قتل ،تھانہ انچارج اور دو انسپکٹر معطل
چودھری لال سنگھ کو عبوری ضمانت دینے کے خلاف ای ڈی کی ہائی کورٹ میں اپیل

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article بھارتی سیکرٹری خارجہ نے نیپال کے وزیراعظم اولی کو دورہ بھارت کی دعوت دی۔
Next Article کانگریس کی ووٹر رائٹس یاترا بہار کے ساسارام سے شروع۔
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?