چودھری لال سنگھ کو عبوری ضمانت دینے کے خلاف ای ڈی کی ہائی کورٹ میں اپیل
جموں، یکم دسمبر (ہ س)۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پرنسپل سیشن جج جموں کے حکم کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سابق وزیر اور ڈوگرہ سوابھیمان سنگٹھن پارٹی (ڈی ایس ایس پی) کے بانی چودھری لال سنگھ کو پرنسپل سیشن جج جموں نے عبوری ضمانت دی ہے۔ اس دوران خصوصی جج سی بی آئی بالا جویتی نے کانتا اندوترا اور ڈاکٹر کرانتی سنگھ کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 14 دسمبر تک توسیع کر دی۔
بتا دیں کہ ای ڈی نے چودھری لال سنگھ کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ اسی معاملے میں ای ڈی نے لال سنگھ کی ایک کروڑ سے زائد جائیداد کو قرق کر دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
