علی گڑھ، ۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لاء نے دو روزہ کلائنٹ کونسلنگ مقابلہ کا اہتمام کیا جس میں طلباء کی 27 ٹیموں نے حصہ لیا۔ اپنے افتتاحی خطاب میں پروفیسر ایم زیڈ ایم نعمانی، ڈین، فیکلٹی آف لاء نے کہا کہ بار کونسل آف انڈیا کے قانونی خواندگی پروگرام کے ایک حصہ کے طور پر ’کلائنٹ کاؤنسلنگ مقابلہ‘ کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد لاء آفس اور سالیسیٹرز فرم مینجمنٹ کے طریقہ عمل سے واقفیت اور طلباء میں وکالت کے ہنر کو فروغ دیناتھا۔
نامور ماہر قانون مسٹر ذکی الدین خیرو والا نے کہا کہ اس پروگرام میں فوجداری قانون، کنٹریکٹ لاء، فیملی لا، انٹلیکچوئل پراپرٹی لاء، ماحولیاتی قانون اور بین الاقوامی قانون سمیت مختلف اسپیشلٹیز سے تعلق رکھنے والے طلباء نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔
مس حذیفہ اسلم، سکریٹری، میڈیئیشن اینڈ ڈسپیوٹ ریزولیوشن سوسائٹی نے مقدمہ بازی کے پیچیدگیوں پر طلباء کے ذریعہ تیا ر کردہ مسائل کا ذکر کیا۔ ڈاکٹر تبسم چودھری نے شکریہ کے کلمات ادا کئے۔
