سابق وزیر سکھنندن چودھری کی راج بھون میں منوج سنہا سے ملاقات
جموں، 9 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیر سکھنندن چودھری کی قیادت میں پی آر آئی ممبران کے ایک وفد نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔ وفد کے ارکان نے لیفٹیننٹ گورنر کو مقبوضہ کشمیر کے بے گھر افراد اور مغربی پاکستان کے مہاجرین کے مسائل سے آگاہ کیا۔ دریں اثنا ہنی جموں کلب کے سکریٹری گورو گپتا نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور جموں خطے میں سیاحت کی ترقی سے متعلق ایک میمورنڈم پیش کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے سابق وزیر اور جموں کلب کے سکریٹری کو یقین دلایا کہ اُن کے مسائل مطالبات پر مناسب کاروائی کی جائے گی ۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
