نئی دہلی، یکم مارچ ۔ ملک میں ہیلتھ کیئر کو تمام لوگوں تک پہنچانے کی سمت میں ایزریکس اور امیجنیکس نے ہاتھ ملایا ہے۔ ایزریکس صحت اورامیجنیکس انڈیا بائیو ٹیکنالوجی کی اہم کمپنی ہے۔ دونوں نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔
ایزریکس کے سی ای او پارتھ پرتیم داس مہاپاترا اورامیجنیکس انڈیا کے بانی ڈاکٹر سوجے سنگھ نے ایک مشترکہ بیان میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اشتراک مشترکہ مشن کو آگے بڑھانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔دونوں ہیلتھ کیئرانوویٹرس کا مقصد تمام ہم وطنوں کے لیے معیاری طبی دیکھ بھال کو سستی اورقابل رسائی بنانا ہے۔ لوگوں کو ایزریکس کی اے آئی سے چلنے والے طبی آلات میں بے مثال مہارت اور جدید بائیو ٹیکنالوجی میں امیجنیکس کی قیادت سے مستفید ہوں گے۔
مہاپاترا نے کہا کہ ایزریکس کی معروف کمپنیوں جیسے ٹی سی ایس، انفوسس فاونڈیشن اور انڈین آئل کوآپریشنجیسی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری ہے۔ ایزریکس کے مینیجر (مارکیٹ اینڈ کمیونیکیشنز) ہم نے ’میڈ ان انڈیا‘ ٹیکنالوجیز کا تصور کیا ہے۔ دونوں کمپنیاں اس سمت میں آگے بڑھیں گی۔ ڈاکٹر سجے سنگھ نے کہا، ”ہم اپنی بایو ٹیکنالوجی کی مہارت کو لاگو کرنے کے لیے پرجوش ہیں تاکہ سستی اختراعات پیدا کی جا سکیں جو حقیقی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہوں“۔
