چنئی (تامل ناڈو)، 12 فروری ۔
ڈی ایم کے حکومت نے پیر کو زور دے کر کہا کہ وہ تمل ناڈو میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے نفاذ کی کبھی اجازت نہیں دے گی۔
ڈی ایم کے حکومت نے یہ اعلان گورنر کے ایوان سے خطاب میں کیا، جسے گورنر آر این روی نے کئی حصوں سے اختلاف کی وجہ سے مکمل پڑھنے سے انکار کردیا۔ اس کے بعد اسمبلی اسپیکر ایم اپاو نے ایوان کے سامنے مکتوب پڑھ کر سنایا۔
اسمبلی سپیکر نے کہا کہ ہم اقلیتوں اور اپنے سری لنکن تامل بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کیونکہ ہم ان کے حقوق کے تحفظ کا عہد کرتے ہیں۔ یہ حکومت کبھی بھی ریاست میں شہریت ترمیمی قانون کے نفاذ کی اجازت نہیں دے گی اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا عہد کرتی ہے۔
