رائے پور، 10 فروری ۔
چھتیس گڑھ کے وزیر خوراک دیال داس بگھیل کے اسٹیشن روڈ کے بنگلے کے گارڈ روم میں تعینات کانسٹیبل روہت سلامے نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔ معاملہ گنج تھانہ علاقہ کا ہے۔
پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق متوفی کانسٹیبل کل رات 2 بجے ڈیوٹی سے آیا اور اسی دوران انہوں نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی ایک ہفتہ قبل پچیس دن کی چھٹی سے واپس آیا تھا۔ خودکشی کی وجوہات کی جانچ کی جارہی ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس سپرنٹنڈنٹ سنتوش سنگھ موقع پر پہنچے۔ کمپنی کمانڈر نہرو رام ساہو، ڈی ایس پی لائن نیلیش دویدی، آر آئی ویبھو مشرا اور گنج تھانہ انچارج آشیش یادو موقع پر پہنچے۔ فی الحال کانسٹیبل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج کر آگے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔
