۔میگا اسٹار امیتابھ بچن جمعہ کو اجودھیا پہنچے اور بھگوان رام للا کے درشن کئے۔ مندر کے پجاری نے انہیں آشیرواد دیا۔اجودھیا میں بنے رام مندر میں پران پرتیشٹھا کی تقریب میں شرکت کے صرف 18 دن بعد میگا اسٹار ابیتابھ بچن جمعہ کو دوبارہ اجودھیا پہنچے ہیں۔ انہوں نے سفید دھوتی-کرتا اور نارنجی جیکٹ پہن رکھی تھی۔ امیتابھ نے رام للا کے درشن کیے اور پوجا کی۔ مندر کے پجاری آچاریہ ستیندر داس نے امیتابھ بچن کو آشیرواد دیا۔
بچن کے اجودھیا پہنچنے پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ اس موقع پر ٹرسٹ کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ جانکاری کے مطابق رام للا کی پوجا کرنے کے بعد بگ بی کو جیولری شو روم کے افتتاح کے لیے جاناتھا اور کمشنر سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد وہ ممبئی روانہ ہو جائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ رام مندر پران پرتیشتھا تقریب سے پہلے ہی امیتابھ بچن اجودھیا میں زمین خرید چکے ہیں۔ یہ پلاٹ رام مندر کے قریب ہے اور ممبئی کے 7 اسٹارپلاٹیڈڈیولپمنٹ پروجیکٹ ‘دی سریو’ کا حصہ ہے۔ خبر ہے کہ بگ بی یہاں 10 ہزار مربع فٹ کا گھر بنانے والے ہیں۔ اس پلاٹ کی قیمت 14.5 کروڑ روپے ہے۔
