سانبہ پولیس نے جوا کھیلتے ہوئے سات افراد کو گرفتار کیا
جموں، 24 جنوری (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں پولیس نے سات افراد کو جوا کھیلتے ہوئے گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے تاش کے ساتھ 1.32 لاکھ روپے کی رقم برآمد کی گئی۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جوا کھیلتے ہوئے پکڑے گئے افراد کی شناخت پلی کے دیورکا ناتھ، بڑی برہمنہ کالو چک جموں کے ہرنام سنگھ، پالی کے جندر پال سنگھ ،سونی پت ہریانہ کے راجیش کمار، کلدیپ سنگھ، دلیپ سنگھ اور محمد ارشد ساکن بڑی برہمنہ کے طور پر ہوئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ جواریوں کو ایس ڈی پی او بڑی برہمنہ، اے ایس پی مکند ٹبروال اور ایس ایچ او بڑی برہمنہ کی قیادت میں بڑی برہمنہ پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم نے بیر پور کمپلیکس انڈسٹریل ایریاسے گرفتار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 132090 روپے کی داؤ پر لگی رقم اور تاش بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف جوا ایکٹ کی دفعہ 13 کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
