اجودھیا-احمد آباد کے درمیان فضائی سروس شروع ہوئی
اجودھیا، 11 جنوری (ہ س)۔ اجودھیا میں سیاحوں کو احمد آباد-ایودھیا کے درمیان براہ راست فضائی سروس فراہم کروا دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو احمد آباد-اجودھیا کے لیے انڈیگو ایئر لائنز کی براہ راست ہوائی سروس کا آغاز کیا۔ وزیر اعلیٰ نے 15 جنوری سے ممبئی کے لیے فلائٹ سروس شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔
اس کے ساتھ ہی احمد آباد۔دہلی کے بعد اجودھیا سے منسلک ہونے والا دوسرا مقام بن گیا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے اجودھیا سے آنے والی فلائٹ نمبر 6 ای 112 کے پہلے مسافر کو بورڈنگ پاس فراہم کیا۔ انڈیگو ایئر لائنز کے خصوصی ڈائریکٹر آر کے سنگھ نے کہا کہ اجودھیا-احمد آباد کے درمیان شروع ہونے والی نئی پرواز ہفتے میں تین دن دونوں طرف سے دستیاب ہوگی۔
فی الحال انڈیگو اتر پردیش کے 07 ہوائی اڈوں سے روزانہ 165 پروازیں کر رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں اس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
