غزہ ،11جنوری (ہ س )۔
اسرائیل کیخلاف جنوبی افریقہ کے ذریعہ عالمی عدالت انصاف میں دائر کئے جانے کے معاملے کو دنیا بھر سے حمایت حاصل ہونے لگی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے ایک برطانوی ویب سائٹ پر 3 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد نے دستخط کیے۔رپورٹس کے مطابق اس مہم کے منتظمین کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ اس سے غزہ کے لوگوں کی مشکلات ختم ہو جائیں گی۔
اس مہم میں جنوبی افریقہ کے کیس کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔دنیا بھر کے انصاف پسندوں نے جنوبی افریقہ کے ذریعہ اٹھائے گئے اس قدم اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا خیر مقدم کیا ہے ۔ یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) سے رجوع کر رکھا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں غزہ نسل کشی کیس کی حمایت کرنے والے ممالک میں بہت سے غیر مسلم ممالک شامل ہیں۔مالدیپ اور نمیبیا نے بھی آئی سی جے میں اسرائیل کے خلاف مقدمے کی حمایت کی ہے۔ عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف مقدمے کی سماعت 11 اور 12جنوری کو شیڈول ہے۔
ہندوستھان سماچار
