• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Regional > مکتب خمینی کے شاگرد قاسم سلیمانی کی شخصیت آفاقی ہوگئی: ڈاکٹر فرید الدین
Regional

مکتب خمینی کے شاگرد قاسم سلیمانی کی شخصیت آفاقی ہوگئی: ڈاکٹر فرید الدین

CliQ INDIA
Last updated: January 5, 2024 7:00 am
CliQ INDIA
Share
7 Min Read
SHARE

ایران کلچرہاوس میں’استقامت کی راہ میں:اولاد فاطمہ سے فرزندخمینی تک‘عنوان سے عظیم الشان بزم مقاومت کا انعقاد

نئی دہلی،04جنوری (ہ س )۔

جگرگوشہ رسول حضرت فاطمہ زہرؓا کی ولادت باسعادت اوربانی انقلاب اسلامی امام خمینی کے روز پیدائش کے موقع پر دہشت گردی کے خلاف جنگ کے فاتح جنرل قاسم سلیمانی کی یاد میں یہاں ایران کلچرہاوس میں’استقامت کی راہ میں: اولاد فاطمہ سے فرزند خمینی? تک‘ کے عنوان سے عظیم الشان بزم مقاومت کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء کرام نے امام خمینی کی مثالی شخصیت اور ان کی رہنمائی میں ایرانی قوم کی جدوجہد کو سلام کرتے ہوئے موجودہ وقت کے ایران کوعالم اسلام کے لئے نمونہ عمل قرار دیا۔ بزم کا آغازقاری محمدیاسین نے تلاوت کلام پاک سے کیا اوراستقبالیہ کلمات کلچرل کونسلر ڈاکٹر فرید الدین فرید عصرنے ادا کئے۔ بعد ازاں معروف شعرائے کرام نے بارگاہ ممدوحین میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر کثیرتعداد میں مردو خواتین کے ساتھ طلباء موجود تھے۔ کلچرل کونسلر ڈاکٹر فرید الدین فرید عصرنے اپنے خطاب میں کہا کہ آج حضرت فاطمہ زہرا کا روز ولادت ہے اور اس سلسلے میں یہ بزم سجائی گئی ہے،آپ کی شان میں سورہ کوثر نازل ہوا اوراللہ نے بی بی زہرا کے حوالے سے پیغمبر اسلام کو جو نسل کثیر عطا کی اس کے جو مصادیق ہیں ان میں سے ایک مصداق بارض ہے وہ امام خمینی کی ذات گرامی ہے جوآپ کی ہی نسل سے معاصرعہد میں ایک انتہائی غیر معمولی شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے انقلاب اسلامی کی شکل میں ایک ایسا غیر معمولی کارنامہ انجام دیا کہ آج بھی دنیا حیران ہے کہ 4 دہائی گزرجانے کے بعد بھی انقلاب اسلامی کو متاثرکرنے کیلئے دنیا کی بڑی بڑی طاقتیں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے بعد بھی ناکام رہیں۔ انہیں امام کے نام پر بھی یہ بزم سجائی گئی ہے۔ بانی انقلاب کی تحریک اور نظریئے کی توضیح کرتے ہوئے ڈاکٹر فرید نے کہا کہ انقلاب اسلامی سے 15 برس قبل جب امام خمینی? کو ایران کی فاسد پہلوی حکومت کے ذریعہ باربار گرفتار کرکے جیلوں میں بند کیا جاتا تھا اس وقت امام خمینی سے پوچھا گیا کہ آپ کس کے بھروسے کھڑے ہورہے ہیں، آپ کے سپاہی کہاں ہیں اور آپ کے لوگ کون ہیں تو امام خمینی نے جواب دیا تھا کہ میرے لشکری ابھی گہوارے میں اور ماوں کی آغوش میں ہیں وہ جب جوان ہوں گے تو ہمارے لشکر کے لئے کام کریں گے چنانچہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ آج وہی نسل بلکہ ان کے بچے امام کے نظریئے اور ان کی تحریک کو قائم ودائم رکھنے میں ایک لمحہ بھی کوتاہی نہیں برت رہے ہیں۔ آج انقلاب جس طرح پروان چڑھاوہ انہیں سپاہیوں اورلشکریوں کا نتیجہ ہے جس کو امام نے آج سے تقریباً 55 برس پہلے اپنا لشکری اورحامی بتایا تھا۔ ایران کے کلچرل کونسلر نے کہا کہ امام خمینی کے نظریہ استقامت ،مقاومت اور مزاحمت کے مکتب کے شاگرد شہید قاسم سلیمانی ہیں جن کی قدرو منزلت کی آج دنیا بھی معترف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے لے کر یونان تک دنیا میں جہاں بھی تمدن اورسماجیت کی تاریخ ہے اس میں کہیں بھی جب مدینہ فاضلہ کی تاریخ کی بات ہوتی ہے توعام طورپر امیر شہر یا اس کے پاسدار اور محافظ پر توجہ زیادہ ہوتی ہے اور اچھا پاسدار شہر وہ ہے کہ جونہ صرف یہ کہ دشمنوں پر بہت سخت گیر، بیباک اور شجاع ہو بلکہ اس کے اندر حسن تدبیر، رحم دلی پائی جاتی ہو جیسا کہ قرآنی اصطلاح میں وہ دشمن کے تئیں بہت سخت گیر ہوتے ہیں مگر اندر سے و ہ رحم دل اوربہت زیادہ مہربان مزاج کے ہوتے ہیں اور جب محافظ ملک یا محافظ شہر میں یہ دونوں صفات ایک ساتھ جمع ہوجائیں تو وہ قاسم سلیمانی بن جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید سلیمانی بہت زیادہ سادہ مزاج اور سب کے درمیان گھل مل کررہتے تھے جس کی وجہ سے تشخیص مشکل ہوتی تھی کہ دنیا کے ایک اہم ملک کی عظیم فوج کے سربراہ ہیں۔ مسٹر فرید عصر نے کہا کہ شاید اسی خصوصیت کا نتیجہ تھا کہ انہیں تاریخ ساز مقبولیت کے ساتھ عوام کی محبتیں ملیں اور انہیں زیادہ عظمتیں میسر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ جب کبھی اعلان ہوجاتا تھا کہ آج جنرل خود لڑنے کے لئے محاذ پر آنے والے ہیں تو دشمن کے لئے یہ خود بڑی خبر ہوتی تھی اور وہ پیچھے ہٹتا نظر آتا تھا کہ آج فوج کے چیف قیادت کررہے ہیں۔ ڈاکٹر فرید نے کہا کہ قاسم سلیمانی کو ایک دہشت گردانہ حملے میں شہید کیا گیا مگراس دہشت گردی کا شکار ہونے سے ان کی شخصیت ختم نہیں ہوئی بلکہ آفاقی ہوگئی اورایک نظریئے کے طور پر ابھری جو آج ایک مکتب فکر کے طور پرجانی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ اس طرح کے دہشت گردانہ حملے اکثر نظریئے اور شخصیت کو نشانہ بناکر کئے جاتے ہیں، کسی شخص کو نہیں شخصیت کو مارا جاتا ہے اور یہ زیادہ خطرناک اور تکلیف دہ ہوتا ہے۔ شیعہ جامع مسجد کشمیری گیٹ کے امام جمعہ مولانا محسن تقوی نے تینوں موضوعات پر روشنی ڈالتے ہوئے نامساعد حالات میں دین اسلام کے لئے غیر معمولی انقلابی خدمات کو حضرت فاطمہ زہرا کی سیرت کا خصوصی امتیاز ، امام خمینی? اور شہید قاسم سلیمانی کی زندگی کو اسی کا اتباع قرار دیا۔ ڈاکٹر عزیز مہدی، اصغر الحیدری، مجاہدی نےاردو فارسی میں موضوع سے متعلق اشعار پڑھے جبکہ مہدی باقر خان نے اپنے اردو فارسی اشعار کے ساتھ ترجمہ و نظامت کے فرائض انجام دئے۔ میلاد مسعود میں معزز شخصیات کے علاوہ کثیرتعداد میں عقیدتمندوں نے شرکت کی۔

ہندوستھان سماچار/عطاءاللہ

You Might Also Like

سخت سردی کے درمیان ہلکی بارش نے بنگال میں موسم کا مزاج بگاڑا
کسانوں کے مسائل کو لے کر آر ایل ڈی کارکنوں کے پیدل مارچ کو پولیس نے روکا
پولیس نے گٹارو گینگ کے ایک اور بدمعاش کو پی ایس اے کے تحت گرفتار کیا | BulletsIn
وششٹھ نارائن سنگھ کے بیٹے کا جے ڈی یوسے ٹکٹ کٹا،کہا۔ کیا فرق پڑتا ہے
شمس مسلم ویلفیئر ایجو کیشنل سوسائٹی کریگی پروگرام کا انعقاد

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس نے وزیر اعظم سے ای کامرس پالیسی سے متعلق قوانین کو لاگو کرنے کی اپیل کی
Next Article رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ خاتون پہلوانوں کے جنسی استحصال کے معاملے میں عدالت میں پیش نہیں ہوئے
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?