علی گڑھ، 9 نومبر۔ اتر پردیش اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن اورشمس مسلم ویلفیئر ایجو کیشنل سوسائٹی علی گڑھ کے اشتراک سے گذشتہ کی طرح امسال بھی شاعر مشرق علامہ محمد اقبال اور ہندوستان کے اولین وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کے تعلق سے منائے جارہے تعلیمی ہفتہ کے تحت تعلیم کی اہمیت اور اردو کا مستقبل کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے مذکورہ تفصیلات آج پروفیسر کے کنوینر کنور نسیم شاہد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دی انھوں نے مذید بتایا کہ اس پروگرام کے ذریعہ اردو کے معروف شعرا اورمعروف سماجی کارکنان اور محبان اردو کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔ علاوہ ازیں مقابلہ جاتی پروگرام کے تحت ہائر سکینڈری سطح ایک کے اول، دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والے بھی طلباء کو انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔انھوں نے بتایا کہ علامہ اقبال ہوں یا مولانا آزاد آج کی نئی نسل ان کو بھولتی جارہی ہے ایسے میں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ایسے پروگرام منعقد کئے جائیں جس سے انکی خدمات کو نئی نسل کے ذہنوں میں زندہ کیا جاسکے۔انھوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا شعبہ اردو بھی اسن دو عظیم محسنین کی یاد میں کوئی پروگرام کا انعقاد نہیں کرتا ہے۔
