• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > National > سنہری باغ مسجد کے معاملہ میں جماعت اسلامی ہند نے عدلیہ سے رجوع کیا
National

سنہری باغ مسجد کے معاملہ میں جماعت اسلامی ہند نے عدلیہ سے رجوع کیا

CliQ INDIA
Last updated: December 29, 2023 7:30 am
CliQ INDIA
Share
6 Min Read
SHARE

نئی دہلی28دسمبر (ہ س )۔

” نئی دہلی میونسپل کونسل ( این ڈی ایم سی ) کے ذریعہ جاری ایک عوامی نوٹس نے پوری ملت کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے ۔ اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ’ این ڈی ایم سی‘ کو دہلی ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک درخواست موصول ہوئی ہے جس میں سنہری باغ چوراہے کے آس پاس ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لئے سنہری مسجد (درجہ تین ، ہیریٹیج بلڈنگ ) کوہٹانے کی درخواست کی گئی ہے جس پر کارروائی کرتے ہوئے ” این ڈی ایم سی‘ یونیفائڈ بلڈنگ بائیلاز 2016 کے تحت اس مسجد کو منہدم کرنے پر غور کرنے کی بات کررہی ہے۔ہم ایسی شاندارتاریخی وراثت کے سلسلے میں ہونے والی کاروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ مذکورہ امور کے پیش نظر جماعت اسلامی ہند نے عدالت سے رجوع کیا ہے جس میں اس تاریخی اور مذہبی ورثے کے تحفظ کو یقینی بنانے کی گزارش کی ہے“ یہ باتیں نائب امیر جماعت اسلامی ہند ملک معتصم خاں نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہیں۔این ڈی ایم سی کی کارروائی پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ” یہ مسجد تاریخی وثقافتی حیثیت کی حامل اور دہلی کی 141تاریخی مقامات کی فہرست میں شامل ہے اوراسے ایک مذہبی حیثیت بھی حاصل ہے۔ اس وقت کے جامع مسجد کے امام ( موجودہ امام کے دادا ) کا مسلمانان ہند کی جانب سے وقت کے وزیر اعظم نہرو کے ساتھ ایک معاہدہ ہوا تھا جس میں مسجد کے تحفظ کی ضمانت دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ بھی مسجد کی حفاظت کے سلسلے میں بعض دیگر معاہدے بھی موجود ہیں۔نیز اس مسجد کے تعلق سے 18 دسمبر 2023 کو دلی ہائی کورٹ کا ایک فیصلہ آیا تھاجس میں یقین دہانی کرائی گئی کہ اس مسجد کو کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ عدالت کی اس یقین دہانی کے باوجود اس کو توڑنے کے لئے عوامی رائے طلب کرنا غیر آئینی ہے۔ پھر یہ کہ اس مسجد کا معاملہ ابھی عدالت میں زیر التوا ہے۔ لہٰذا حتمی فیصلہ آجانے تک ’ این ڈی ایم سی‘ کو مسجد کے تعلق سے اپنی باتیں عدالت میں کہنی چاہئے، نہ کہ عوام سے رائے طلب کی جائے۔ اس سے عوام میں اضطرابی کیفیت پید ا ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ کونسل کا یہ عمل ’ پلیس آف ورشپ ایکٹ 1991 ‘ کے بھی خلاف ہے جس میں تمام عبادت گاہوں کو 1947 کی ہیئت پر برقرار رکھنے کی ضمانت دی گئی ہے۔ ان تمام حقائق کو نظر انداز کرکے ’ این ڈی ایم سی ‘ نے جو عوامی رائے طلب کی ہے ، جماعت اسے غیر آئینی سمجھتی ہے اوراسی وجہ سے اس نے عدالت کا دروازہ کھٹ کھٹاکر یہ درخواست کی ہے کہ وہ ’این ڈی ایم سی‘ کو مسجد کے خلاف کسی بھی ایسے اقدام سے باز رہنے کی ہدایت دے“۔

جناب معتصم خاں نے کہا کہ” مسجد سے پیدا ہونے والے ٹریفک کے مسائل پر ’ این ڈی ایم سی ‘ کو عوام کی رائے لینے کے بجائے ماہرین سے صلاح و مشورہ لے کر متبادل حل کے امکانات پر غور کرنا چاہئے۔ مثال کے طور پر زیر زمین ٹنل یا ہیڈ فلائی اوور بناکر اس مسئلے کا حل نکالا جاسکتا ہے۔ جہاں تک ٹریفک کا معاملہ ہے تو دہلی میں ہر روز کسی نہ کسی مذہبی ، ثقافتی، تعلیمی، سیاسی اور کاروباری تقریبات کی وجہ سے ٹریفک جام رہتا ہے، تو کیا ان تمام سرگرمیوں کو ختم کردیا جائے؟ دنیا کا کوئی بھی ملک ٹریفک اور گاڑیوں کی آمدو رفت میں بہتری لانے کے لئے اپنے ورثے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کرتا۔ کیونکہ تاریخی وراثتیں قیمتی سرمایا ہوتی ہیں“۔ انہوں نے مزید کہا کہ ” جماعت اسلامی ہند کا ماننا ہے کہ سنہری مسجد، دہلی وقف بورڈ کی نگرانی اور اس کی تولیت میں ہے اور اس کی زمین پر ’ این ڈی ایم سی ‘ کا دعویٰ جو کہ عدالت میں زیر التوا ہے، غلط ہے۔ میڈیا رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ ’ این ڈی ایم سی ‘ نے جو عوام سے رائے طلب کی ہے، اس سلسلے میں لوگوں کی اکثریت نے مسجد کو منہدم کرنے کی مخالفت کی ہے۔ کسی تاریخی نشانی کو مٹانا افسوسناک ہے۔ اگر ہماری حکومت انصاف اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے تو اسے ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کرنا چاہئے جو آئینی ، تاریخی اور ثقافتی شبیہ کو خراب کرے“۔

ہندوستھان سماچار/عطاءاللہ

You Might Also Like

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آج اختتام پذیر، اہم بل منظور، پالیسی مباحث مکمل
وزیر دفاع نے اروناچل پردیش کے توانگ میں شستر پوجا کی، دسہرہ فوجیوں کے ساتھ منایا
چھتیس گڑھ: پہلے مرحلے کی 20 سیٹوں پر ووٹنگ جاری، سکما میں آئی ای ڈی دھماکے میں سی آر پی ایف جوان زخمی
وزیر اعظم مودی آج وکاس بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کریں گے
منی پور میں بنکر منہدم، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article پرانی حکومت کے قائدین نے ایک لاکھ کروڑروپے کی لوٹ مارکی:وزیراعلی کاالزام
Next Article مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے ماتا ویشنو دیوی کے درشن کئے
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?