نئی دہلی، 08 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج 12:30 بجے وکاس بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کریں گے۔ وزیر اعظم کے اس پروگرام میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا بھی شرکت کریں گے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے ایکس ہینڈل پر وزیر اعظم مودی کے اس پروگرام کے بارے میں تصویری معلومات شیئر کی ہیں۔ بی جے پی نے لکھا ہے،”وزیر اعظم نریندر مودی 08 جنوری 2024 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکاس بھارت سنکلپ یاترا کے مستفیدین سے بات چیت کریں گے۔“
بی جے پی نے اپنے ایکس ہینڈل پر یہ بھی شیئر کیا ہے کہ پارٹی صدر نڈا بھی نئی دہلی کے پرتاپ کیمپ (نہرو نگر) کے پروگرام میں شامل ہوں گے۔ بی جے پی نے لکھا ہے،”بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نئی دہلی سے وزیر اعظم نریندر مودی کی ’وکاس بھارت سنکلپ یاترا‘ کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کے پروگرام میں حصہ لیں گے۔“
ہندوستھان سماچار
