• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > National > ملک میں اعضاءکو عطیہ کرنے کو لے کر بیداری پھیلانے کی ضرورت: صدرجمہوریہ ہند
National

ملک میں اعضاءکو عطیہ کرنے کو لے کر بیداری پھیلانے کی ضرورت: صدرجمہوریہ ہند

CliQ INDIA
Last updated: December 28, 2023 3:30 am
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

نئی دہلی،27دسمبر(ہ س)۔

بھارت کی صدر محترمہ دروپدی مرمو نے آج (27 دسمبر 2023) نئی دہلی کے انسٹی ٹیوٹ آف لیور اینڈ بلیری سائنسز (آئی ایل بی ایس) کے نویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کی اور تقریب سے خطاب کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ آئی ایل بی ایس نے عالمی معیار کی کارکردگی اور دیانتداری کے صلہ میں محض 13 سال کے عرصے میں اپنی ایک الگ شناخت قائم کی ہے۔ انہیں یہ جان کر نہایت مسرت ہوئی کہ آئی ایل بی ایس میں 1000 سے زیادہ جگر کی پیوند کاری کی گئی ہے اور ساتھ ہی تقریباً 300 گردوں کی پیوند کاری بھی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نسبتاً کم قیمت پر عالمی معیار کی صحت کی خدمات فراہم کرکے آئی ایل بی ایس جیسے اداروں کی طاقت سے صحت کی دیکھ بھال کا ایک بین الاقوامی مرکز بن رہا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ لائف سائنسز اور جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انضمام سے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں انقلابی نوعیت کی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ انہوں نے آئی ایل بی ایس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس لرننگ یونٹ یعنی مصنوعی ذہانت سیکھنے سے متعلق یونٹ کے قیام کو بروقت اقدام سے تعبیر کیا۔ انہوں نے آئی ایل بی ایس پر زور دیا کہ وہ علاج کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تحقیق کے شعبے میں بھی کام جاری رکھے۔صدر جمہوریہ نے صحت کے تئیں پہلے سے بہت زیادہ احتیا ط برتنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایسا کہا جا سکتا ہے کہ جگر ہمارے جسم کا محافظ ہے۔ ہمارے ملک میں جگر سے متعلق صحت کے مسائل سنگین ہیں اور ان سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی بڑی تعداد باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی امید کی جاتی ہے کہ آئی ایل بی ایس جگر کی بیماریوں کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرے گا۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ مناسب تعداد میں اعضاءکی عدم دستیابی کے باعث بہت سے مریض جگر، گردے یا کسی اور ٹرانسپلانٹ (پیوندکاری) سے محروم رہ جاتے ہیں۔ یہ بھی ستم ظریفی ہے کہ اعضاءکے عطیہ سے متعلق غیر اخلاقی عمل کےواقعات بھی وقتاً فوقتاً سامنے آتے رہتے ہیں۔لہذا ان مسائل کا حل نکالنا بھی ایک باشعور معاشرے کی ذمہ داری ہے۔ ہمارے ملک میں اعضاءکے عطیہ کے بارے میں لوگوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بڑے پیمانے پر زیادہ سے زیادہ بیداری مہم چلانے کی ضرورت ہے۔صدر جمہوریہ نے ڈاکٹروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ طویل ڈیوٹی اوقات، مسلسل ایمرجنسی کیسز اور رات کی ڈیوٹی جیسے چیلنجز کے درمیان انہیں پوری چوکسی اور جوش و جذبے کے ساتھ مریضوں کی مسلسل خدمت کرنی ہوگی۔ لہذا اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ اس طرح کے تمام چیلنجز کے باوجود سبھی ڈاکٹر حضرات جسمانی، ذہنی اور روحانی طور پر تندرست اور تیار رہیں۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

جے پی نڈا نے کینیا کے صدر سے ملاقات کی۔
صدرجمہوریہ مرمو آج سورج کنڈ بین الاقوامی دستکاری میلے کا کریں گی افتتاح
لوک سبھا انتخابات سے قبل خواتین کے ریزرویشن کو نافذ کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں عرضی
آئی جی آئی ایئرپورٹ پر دھند کے باعث کئی پروازوں کا روٹ ڈائیورٹ ، مسافر پریشان

پی ایم کسان کی 22ویں قسط 13 مارچ کو کسانوں کو ملے گی

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article سابق وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ نے خالی کیا سی ایم ہاوس، سرکاری بنگلے میں ہوئے شفٹ
Next Article سب جونیئر ویمنز ہاکی لیگ: سائی شکتی، ایکسی لینس سینٹر چھتیس گڑھ، سائی بال، جئے بھارت نے جیت درج کی
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?