نئی دہلی، 16 اکتوبر (ہ س)۔
لوک سبھا اور اسمبلیوں میں خواتین کے 33 فیصد ریزرویشن کا معاملہ سپریم کورٹ میں پہنچ گیا ہے۔ مدھیہ پردیش کانگریس کی لیڈر جیا ٹھاکر نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرتے ہوئے 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے ریزرویشن کو نافذ کرنے کا حکم دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
عرضی میں کہا گیا ہے کہ حد بندی کے بعد ناری شکتی وندن ایکٹ 2023 کو لاگو کرنے کی شق کو ہٹا دیا جائے اور اس قانون کو 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے لاگو کیا جائے۔
قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں پارلیمنٹ نے خواتین کے ریزرویشن سے متعلق ایک قانون پاس کیا ہے۔ اس قانون میں حد بندی کے بعد خواتین کے ریزرویشن کو لاگو کرنے کا بندوبست کیا گیا ہے۔ اگر حد بندی کے بعد ریزرویشن لاگو ہوتا ہے تو یہ 2024 کے بعد لاگو ہوگا۔ جیا ٹھاکر نے اس قانون کو چیلنج کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
