• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > غزہ میں اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان گھمسان کی جنگ،دونوں فریق جنگ جاری رکھنے پر مصر
International

غزہ میں اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان گھمسان کی جنگ،دونوں فریق جنگ جاری رکھنے پر مصر

CliQ INDIA
Last updated: December 25, 2023 1:00 am
CliQ INDIA
Share
2 Min Read
SHARE

غزہ،24دسمبر(ہ س)۔

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ تباہ کن حملوں کے نتیجے میں سڑکوں پر ہر طرف لاشیں بکھری پڑی ہیں۔دوسری طرف جنگ بندی کا دور دور تک کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا ہے۔ دونوں فریق جنگ جاری رکھنے پر مصرہیں۔حماس کے زیر اقتدار غزہ پٹی میں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق زمینی سطح پر ہونے والی تازہ ترین پیش رفت میں غزہ میں اسرائیلی فوج کی مسلسل بمباری اور زمینی کارروائیوں کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 200 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔

دوسری طرف اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 9 فوجی مارے گئے ہیں، جس سے 20 اکتوبر کو اسرائیلی زمینی حملے کے بعد سے وہاں جنگی کارروائیوں میں ہلاکتوں کی اعلان کردہ تعداد 152 ہو گئی ہے۔اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے تقریباً 3 ماہ بعد اسرائیل مزید مہلک حملے شروع کیے ہیں جن میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ شمالی، وسطی اور جنوبی غزہ میں گلیاں اور سڑکیں لاشوں سے اٹی پڑی ہیں۔غزہ میں وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی جوابی بمباری، زمینی، سمندری اور فضائی بمباری کے ساتھ، غزہ میں 20,258 افراد شہید اور 53,000 سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں شہداءاور زخمیوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔وزارت صحت نے تصدیق ہے کہ اسرائیلی طیاروں اور توپ خانے نے غزہ کی پٹی کے شمال سے جنوب تک کئی علاقوں پر بمباری کی۔ نصیرات پناہ گزین کیمپ پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 18 افراد شہید ہوئے ہیں۔ہفتے کے روز امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ ایک طویل فون کال کی جس میں انہوں نےغزہ میں شہریوں کی حفاظت پر زور دیا۔اسرائیلی حکام نے کال کے بارے میں ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”وزیراعظم نے واضح کیا کہ اسرائیل اپنے تمام اہداف حاصل کرنے تک جنگ جاری رکھے گا“۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

برطانیہ اور جرمنی کا غزہ میں پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ
یوکرین نے روس میں مچائی تباہی ، 1690 فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ | BulletsIn
امریکی فوج پر حملے میں عراقی حزب اللہ بریگیڈزکے فنگرپرنٹس موجود ہیں:پینٹاگون کا دعویٰ
پاکستان میں دہشت گردوں نے بس کے نو مسافروں کو ہلاک کر دیا
امن صرف ایک فلسطینی ریاست کے قیام کے بعد قائم ہوگا: ترجمان فلسطینی صدر

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article غزہ میں اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان گھمسان کی جنگ،دونوں فریق جنگ جاری رکھنے پر مصر
Next Article راجستھان میں گھنی دھند، دوسہ، دھول پور اور سری گنگا نگر میں حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے سڑک حادثات
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?