• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Sports > پیرا ایتھلیٹ جیتو کنور، جنہوں نے جسمانی اور ذہنی چیلنجوں سے اوپر اٹھ کر خود کو ثابت کیا
Sports

پیرا ایتھلیٹ جیتو کنور، جنہوں نے جسمانی اور ذہنی چیلنجوں سے اوپر اٹھ کر خود کو ثابت کیا

CliQ INDIA
Last updated: December 20, 2023 5:00 pm
CliQ INDIA
Share
10 Min Read
SHARE

پیرا ایتھلیٹ جیتو کنور، جنہوں نے جسمانی اور ذہنی چیلنجوں سے اوپر اٹھ کر خود کو ثابت کیا

نئی دہلی، 20 دسمبر (ہ س)۔ دہلی میں حال ہی میں ختم ہونے والے کھیلو انڈیا پیرا گیمز میں ہر کھلاڑی منفرد تھا۔ جسمانی اور ذہنی چیلنجوں سے اوپر اٹھنے کی اس کی صلاحیت نے ان کی خدا کی عطا کردہ خاص خصوصیات کو اجاگر کیا جو قابل کھلاڑی کبھی نہیں سمجھ سکتے تھے۔ جیتو کنور شاید کچھ زیادہ خاص ہیں۔ ان کی زندگی کی کہانی بالکل غیر حقیقی اور ناقابل یقین ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’وہ اپنی زندگی کے آغاز میں بہت مشکل مرحلے سے گزری ہیں اور اسی نے آج انہیں ایک بہت مضبوط خاتون بنا دیا ہے۔‘‘

سیریبرل پالسی اسپورٹس فیڈریشن آف انڈیا (سی پی ایس ایف آئی) کی جنرل سکریٹری کویتا سریش نے کہا، ’’انہوں نے تمام چیلنجوں کا اکیلے سامنا کیا ہے اور آج وہ ایک خود ساختہ خاتون ہیں اور معاشرے کے لیے ایک تحریک ہیں۔

اسپاسٹک کواڈریپلجک دماغی فالج کی مریض جیتو کنور، جو اب 29 سال کی ہیں، تب سے ہی وہ زندگی کی مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں جب وہ اپنی ماں کے پیٹ میں تھیں۔ ان کی اسپاسٹک سی پی کی شکل سب سے سنگین ہے اور یہ ان کے چاروں اعضاء جسم اور چہرے کی حرکت کو متاثر کرتی ہے۔

جیتو کا حوصلہ اور عزم گزشتہ ہفتے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں نظر آیا جب انہوں نے ٹی- 35 زمرے میں 100 میٹر میں کانسے کا تمغہ جیتا۔ اب وہ 2024 پیرس پیرا اولمپکس میں تمغہ جیتنا چاہتی ہیں۔

جیتو کنور 26 جون 1994 کو جودھ پور ضلع کے شیر گڑھ بلاک کے تحت کھڈیالہ دھانی میں ایک عام گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ دماغی فالج کی پہلی علامات جیتو کی پیدائش کے تین گھنٹے کے اندر پائی گئیں، کیونکہ وہ پوری مدت میں ایک بار بھی نہیں روئی تھیں۔

ان کے والد لادو سنگھ پرائمری ہیلتھ سنٹر، ناتھراو میں کام کرتے تھے، ان کی ماں رکم کنور غیرتعلیم یافتہ تھیں۔ جیتو کو اپنی ماں کے حمل کے دوران ان کے نشوونما پاتے دماغ کو مناسب آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ان کے تمام اعضاء اور پٹھوں کی نقل و حرکت میں مسائل ہونے لگے۔

جیتو نے کہا، ’’میرے والدین بہت زیادہ پڑھے لکھے نہیں تھے۔ پیسے کے معاملے میں بھی ہم زیادہ مضبوط نہیں تھے۔ میرے والدین اور دادا دادی جودھ پور کے ہسپتال گئے لیکن وہاں دماغی فالج کے علاج کے لیے کوئی سہولت نہیں تھی۔ انہوں نے دیویہ (الٰہی) مداخلت کی تلاش میں راجستھان اور اس کے آس پاس کے تمام مقدس مقامات کا دورہ بھی کیا لیکن کوئی مدد نہیں ملی۔‘‘

پانچ بہن بھائیوں میں پہلے ہونے کی وجہ سے جیتو کو چلنا شروع کرنے میں تین سال لگے۔ جب ان کی چھوٹی بہن نینو ایک سال کے بعد چلنے لگی تو پڑوسی اور خاندان نے اسے حقارت سے دیکھنے لگے۔ ان کے والدین کے ساتھ بھی امتیازی سلوک کیا گیا کیونکہ ان کے دونوں پہلے بچے بیٹیاں تھیں!

مسدودنشوونما اور جسم کے تمام اعضاء کے کام کرنے میں دشواریوں نے ان کی زندگی اجیرن کردی۔ تاہم، جیتو ہمت ہارنے والی نہیں تھیں اور اس کے بجائے واپس لڑنے کا عزم کیا۔ جب اسے مقامی سرکاری اسکول میں رکھا گیا تو بچے جیتو کو بہت پریشان کرتے تھے۔ زندگی ایک ڈراونا خواب تھی۔

اپنی پڑھائی پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے جیتو نے کئی پرائمری اسکول بدلے۔ اس کے بعد انہیں جودھ پور سے 20 کلومیٹر دور جسمانی طور پر معذور افراد کے لیے ایک اسکول میں بھیجا گیا۔ جیتو نے راجیہ سبھا ایم پی نارائن سنگھ مانکلاو کے ذریعہ قائم کردہ سچیتا کرپلانی شکشا نکیتن میں 6 سے 12 تک ہر کلاس میں ٹاپر بن کر شاندار مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا، ’’یہ پوری طرح سے ایک الگ دنیا تھا،ایک عام آدمی کے لیے جو آسان ہے وہ میرے لیے بہت بڑی جدوجہد تھی۔ جوتوں کے تسمے باندھنا، دانت صاف کرنا، نہانا، کپڑے بدلنا، قلم پکڑنا یا یہاں تک کہ کلاس کے نوٹ لکھنا یا امتحان بہت مشکل ہوتا تھا۔ لیکن چیلنج نے مجھے مضبوط بنا دیا۔ میں نے ہار نہ ماننے کا تہیہ کر لیا۔‘‘

جیتو کو 2010 میں راجستھان کی وزیر ثقافت چندریش کماری کی طرف سے دماغی فالج کے شکار بچوں میں ریاست میں ٹاپر ہونے پر اندرا پریہ درشنی ایوارڈ ملا۔ یہ ایک عظیم تحریک کے طور پر آیا اور ماہرین تعلیم میں اس کی دلچسپی میں اضافہ ہوا۔ امریکہ میں قائم ایک این جی او پولیو چلڈرن کے اسکالرشپ نے جیتو کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں مدد کی۔

جیتو نے جودھ پور میں جے نارائن ویاس یونیورسٹی کے تحت کملا نہرو کالج میں بی اے کورس میں داخلہ لیا۔ چونکہ یہ عام طلبہ کا کالج تھا، اس لیے اسے ایک بار پھر اپنے ہم جماعتوں کے ہاتھوں امتیازی سلوک اور ذلت کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے باوجود انہوں نے 2013 میں اچھے نمبروں کے ساتھ گریجویشن کیا۔

اس نے کہا، ’’مجھے کلاس میں سوال پوچھنے میں دقت ہوتی تھی اور ہر کوئی میرا مذاق اڑایا کرتا تھا۔ یہاں تک کہ پروفیسر سے کچھ دہرانے کو کہنا بھی بڑا کام بن گیا۔ میرے پاس اسپیچ تھیریپی کے لیے پیسے نہیں تھے۔ میرے پاس کوئی دوست نہیں تھا جو نوٹوں یا منصوبوں میں میری مدد کر سکے۔ اس لیے ہاسٹل میں دیر رات تک پڑھائی اور نوٹ بنا کر تھک جاتی تھی۔‘‘

جیتو نے راجستھان کی سنٹرل یونیورسٹی اجمیر سے پبلک پالیسی، لاء اور گورننس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ نئے شہر میں منتقل ہونا ایک بالکل نیا چیلنج تھا، لیکن ان کے عزم نے انہیں 2015 میں اس مضمون میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے میں مدد کی، جسے اسرو کے سابق چیئرمین اور وائس چانسلر کے کستوریرنگن یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب کے دوران عطا کیا۔

انہوں نے کہا، ’’یہ پہلا موقع تھا جب میں نے اپنے والدین کو دعوت دی کہ وہ آئیں اور میری کامیابی دیکھیں۔ میں نے اس سے پہلے کبھی کسی ایوارڈ یا انعام پر انہیں نہیں بلایا تھا۔ میرے والدین بہت خوش تھے، میرے اسٹیج سے اترنے کے بعد بھی وہ میری تعریف کرتے رہے۔ ان کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو چھلک پڑے جب ان نے اپنی معذور بیٹی کے بارے میں فخر کا اظہار کیا۔ وہ میری زندگی کا سب سے یادگار لمحہ ہے۔

جیتو اب دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں ریسرچ اسکالر ہیں اور جے این یو میں سینٹر آف سوشل میڈیسن اینڈ کمیونٹی ہیلتھ میں پبلک ہیلتھ میں پی ایچ ڈی کر رہی ہیں۔

اپنی نقل و حرکت میں بار بار آنے والے مسائل کی وجہ سے، جیتو کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) کے ڈاکٹروں سے مشورہ کرنے پر مجبور ہونا پڑا اور اس طرح 16-2015 میں اپنے اسپورٹس کیریئر کا آغاز کیا۔

اس کے بعد سے جیتو نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور سیریبرل پالسی اسپورٹس فیڈریشن آف انڈیا (سی پی ایس ایف آئی) اور پیرا اولمپک کمیٹی آف انڈیا کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر منعقدہ نیشنل پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں تین بار 100 میٹر گولڈ میڈل جیتا۔ انہوں نے اسی مقابلے میں 200 میٹر میں سونے کا تمغہ اور لمبی چھلانگ میں چاندی کا تمغہ بھی حاصل کیا۔

قومی سطح پر جیتو کی کھیلوں کی کامیابیاں:

2017: نیشنل پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ – 100 میٹر میں گولڈ میڈل اور 200 میٹر میں سلور میڈل۔

2018: نیشنل پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ – 100 میٹر میں گولڈ میڈل، 200 میٹر میں گولڈ میڈل اور لانگ جمپ میں سلور میڈل۔

2021: نیشنل پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ – 100 میٹر میں کانسے کا تمغہ۔

2023: نیشنل پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023 – 100 میٹر میں چاندی کا تمغہ؛ پہلی سی پی ایس ایف آئی نیشنل پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ – 100 میٹر میں گولڈ میڈل؛ دوسری سی پی ایس ایف آئی نیشنل پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ – 100 میٹر میں چاندی کا تمغہ؛ پہلا کھیلو انڈیا پیرا گیمز – 100 میٹر میں کانسے کا تمغہ۔

بین الاقوامی نمائندگی :

2018: سی پی ایس ایف آئی ورلڈ گیمز، بارسلونا، اسپین

2022: آئی ڈبلیو اے ایس ورلڈ گیمز، پرتگال

2023: ورلڈ ایبلٹی گیمز، تھائی لینڈ۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد

You Might Also Like

الٹیمیٹ کھو-کھو: تیلگو کا مقصد چنئی کوئیک گنز کے ناقابل شکست سلسلے کو توڑنا ہے
اے اے آئی نے تیر اندازی لیگ کے پہلے ایڈیشن کا اعلان کیا
آئی پی ایل 2026: کے کے آر نے نودیپ سینی کو ہرشیت رانا کا متبادل بنا لیا
آئی پی ایل 2026: آر سی بی کا فاتحانہ آغاز، سن رائزرز کو 6 وکٹوں سے شکست، کوہلی نے تعاقب کی قیادت کی۔
سال 2023: اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے سے محروم رہنے کے باوجود ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی شاندار رہی کارکردگی

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملوں کو لے کر مرکزی حکومت الرٹ، ریاستوں کے وزرائے صحت کے ساتھ اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ
Next Article عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور اور کیٹرینہ کیف کے بریک اپ پر خاموشی توڑ ی
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?