• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Sports > سال 2023: اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے سے محروم رہنے کے باوجود ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی شاندار رہی کارکردگی
Sports

سال 2023: اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے سے محروم رہنے کے باوجود ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی شاندار رہی کارکردگی

CliQ INDIA
Last updated: December 30, 2023 1:30 am
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

نئی دہلی، 29 دسمبر (ہ س)۔ ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم نے سال 2023 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اگرچہ وہ پیرس 2024 اولمپک گیمز کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے سے محروم رہے، لیکن جھارکھنڈ خواتین ایشین چیمپئنز ٹرافی رانچی 2023 جیتنے کے لیے واپسی کی۔ مزید برآں، انہوں نے اپنی اب تک کی بہترین ایف آئی ایچ عالمی درجہ بندی حاصل کی ہے، جو ان کی محنت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ہانگژو 2022 کے ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ، ہندوستانی ٹیم نے سال کی شروعات جنوری میں جنوبی افریقہ اور نیدرلینڈ کے خلاف وارم اپ میچوں کے ساتھ کیا اور اس کے بعد مئی 2023 میں آسٹریلیا کے تین میچوں کے لئے دورہ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ٹیراسا میں 4 نیشنز انویٹیشن ٹورنامنٹ میں حصہ لیا جہاں وہ میزبان اسپین اور انگلینڈ کے خلاف ناقابل شکست رہے۔

ایکشن سے بھرپور 2023 کے پہلے ہاف کے بعد، ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم نے اگست 2023 میںصلالہ میں منعقدہ ہاکی 5 ایشیا کپ جیت لیا۔ وہ مضبوط رفتار کے ساتھ ایشین گیمز میں داخل ہوئے۔ وہ ٹورنامنٹ کے پول مرحلے میں ناقابل شکست رہے، لیکن سیمی فائنل میں چین کے خلاف 0-4 سے ہار گئے، اس طرح گولڈ میڈل میچ سے محروم ہو گئے اور بالآخر پیرس 2024 اولمپک گیمز کے لیے براہ راست اہلیت حاصل کرنے کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ تاہم وہ کانسہ کا تمغہ لے کر چین سے وطن واپس آئے۔

قابل ذکر سال کو یاد کرتے ہوئے، ہندوستان کی ٹاپ گول کیپر اور کپتان سویتا نے ہاکی انڈیا کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کہا،”یہ ایک حیرت انگیز سال رہا ہے، ہمارے اتار چڑھاو¿ آئے ہیں لیکن ایک ٹیم کے طور پر ہم مضبوط ہوتے جارہے ہیں۔ پیرس 2024 کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے سے محروم رہنا افسوسناک ہے۔ لیکن یہ اس کھیل کا حصہ ہے۔ہم نے اس ناکامی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اپنے ہدف پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں“۔

ہندوستان نے اس کے بعد جھارکھنڈ ویمنز ایشین چیمپئنز ٹرافی رانچی 2023 کے فائنل میں جاپان کے خلاف 4-0 سے شاندار جیت حاصل کی اور نومبر میں اپنی بہترین ایف آئی ایچ عالمی رینکنگ (2368.83 پوائنٹس کے ساتھ نمبر 6) حاصل کی۔

سویتا نے کہا،”ہم سال کا اختتام شاندار طریقے سے کر رہے ہیں؛ رانچی میں ایشین چیمپئنز ٹرافی میں ہم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہے اور سال بھر میں بہت کچھ سیکھا۔ ہم عالمی درجہ بندی میں چھٹے نمبر پر ہیں۔ جو کہ ہماری اب تک کی سب سے اونچی رینکنگ ہے، اس لیے یہ وہ چیز ہے جو ہمیں نئے سال میں داخل ہوتے ہی ایک بڑا فروغ دے گی۔“

یہ 2024 کی ایک مصروف شروعات ہوگی کیونکہ ہندوستان جنوری میں ہونے والے اہم ایف آئی ایچ ہاکی اولمپک کوالیفائر رانچی 2024 اور ایف آئی ایچ ہاکی فائیو-اے-سائیڈ ورلڈ کپ عمان 2024 میں حصہ لے گا۔ وہ فروری سے اڈیشہ میں ایف آئی ایچ پرو لیگ 2023/24 سیزن میں بھی واپس آئیں گے۔

سویتا نے کہا،”یہ یقینی طور پر نئے سال کی ایک مصروف شروعات ہوگی۔ ہم فی الحال ایف آئی ایچ ہاکی اولمپک کوالیفائر رانچی 2024 پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں اور قومی کیمپ میں بہت محنت کر رہے ہیں۔ ہم اسی مقام پر کھیلیں گے جہاں ہم نے حال ہی میں ایشین چیمپئنز ٹرافی جیتی ہے، اس لیے ہمارے پاس رانچی کی اچھی یادیں ہیں۔ ہم ایک دلچسپ 2024 کے منتظر ہیں۔“

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

کپل شو: جب شریاس ایئر کو اسٹیڈیم میں لڑکی پسند آئی، آئی پی ایل میچ کے دوران کیا کچھ ایسا
سنجو سیمسن کے 97 رنز کی بدولت بھارت نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی، ایڈن گارڈنز میں 196 رنز کا ریکارڈ ہدف کامیابی سے حاصل۔

نتش کمار ریڈی کی شاندار کارکردگی: ایس آر ایچ کی مہم کو تقویت، ایل ایس جی کا مقابلہ مشکل

حیدرآباد: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے سنسنی خیز مقابلے میں، سن رائزر حیدرآباد (SRH) نے لکھنؤ سپر جائنٹس (LSG) کے خلاف شاندار فتح حاصل کی، جس میں نتِش کمار ریڈی کی آل راؤنڈ کارکردگی نے اہم کردار ادا کیا۔

میچ کے دوران، نتِش کمار ریڈی نے بلے اور گیند دونوں سے ہی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کی جارحانہ بلے بازی نے ایس آر ایچ کو ایک مضبوط مجموعہ بنانے میں مدد دی، جبکہ ان کی گیند بازی نے ایل ایس جی کے بلے بازوں پر دباؤ برقرار رکھا۔

دوسری جانب، لکھنؤ سپر جائنٹس کو اس میچ میں سخت مشکلات کا سامنا رہا۔ ان کے بلے باز ایس آر ایچ کے مضبوط باؤلنگ اٹیک کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے، اور ان کی فیلڈنگ میں بھی خامیاں نظر آئیں۔

اس فتح کے ساتھ، سن رائزر حیدرآباد نے آئی پی ایل 2026 میں اپنی مہم کو مزید مضبوط کر لیا ہے اور وہ ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کے لیے پرعزم نظر آ رہے ہیں۔

چنئیین ایف سی پر لیگ ڈبل مکمل کرنا محمڈن اسپورٹنگ کا ہدف | BulletsIn
مشتبہ ڈینگو کے باعث زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوئے پتھم نسانکا

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article چھتیس گڑھ میں کورونا سے متاثرہ بزرگ کی موت، 12 نئے معاملوں کی تصدیق
Next Article ارباز خان کے بعد اب ملائکہ بھی دوسری شادی کے لیے تیار
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?