• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Business > شیئربازار میں پھرمضبوطی کابنا ریکارڈ، سرمایہ کاروں کو 46 ہزار کروڑ روپے کا منافع ہوا
Business

شیئربازار میں پھرمضبوطی کابنا ریکارڈ، سرمایہ کاروں کو 46 ہزار کروڑ روپے کا منافع ہوا

CliQ INDIA
Last updated: December 20, 2023 4:30 am
CliQ INDIA
Share
6 Min Read
SHARE

نئی دہلی ، 19 دسمبر (ہ س)۔

ابتدائی تجارت میں دباو¿ کا سامنا کرنے کے بعد مقامی شیئر بازارنے آج شاندار بحالی کی اور ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔آج کی ٹریڈنگ کا آغاز مضبوط نوٹ پر ہوا تھا لیکن دن کے پہلے سیشن میں پرافٹ بکنگ کے دباو¿ کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کے دونوں انڈیکس گر گئے اور سرخ رنگ میں ٹریڈنگ شروع کی۔ تاہم دن کے دوسرے سیشن سے کچھ دیر پہلے، خریداروں نے بازار میں خرید کا دباو¿ پیدا کیا ، جس کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں مضبوطی کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ دن کے کاروبار کے بعد سینسیکس 0.17 فیصد اور نفٹی 0.15 فیصد کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

آج کے کاروبار میں پبلک سیکٹر انٹرپرائز ، ایف ایم سی جی اور توانائی کے شعبوں کے حصص میں زبردست خرید و فروخت ہوئی۔ اس کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر اور فارماسیوٹیکل انڈیکس بھی اضافے کے ساتھ بند ہوئے۔ آٹوموبائل ، آئی ٹی ، رئیلٹی اور میٹل سیکٹرز کے حصص میں گراوٹ کا رجحان رہا۔ براڈر مارکیٹ میں آج ملا جلا کاروبار دیکھا گیا۔ بی ایس ای مڈ کیپ انڈیکس 0.31 فیصد کی کمزوری کے ساتھ بند ہوا۔ سمال کیپ انڈیکس نے آج کی ٹریڈنگ 0.10 فیصد زیادہ کے ساتھ ختم کی۔

آج بازار میں تیزی کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی دولت میں تقریباً 46 ہزار کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔ آج کی ٹریڈنگ کے بعد بی ایس ای لسٹڈ کمپنیوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن بڑھ کر 359.23 لاکھ کروڑ روپے (عارضی) ہو گئی۔ آخری تجارتی دن یعنی پیر کو ان کا بازار سرمایہ 358.77 لاکھ کروڑ روپے تھا۔ اس طرح سرمایہ کاروں نے آج کے کاروبار سے تقریباً 46 ہزار کروڑ روپے کا منافع کمایا۔آج، دن کے کاروبار کے دوران بی ایس ای میں 3,904 حصص میں فعال تجارت ہوئی۔ ان میں سے 1,911 شیئرز کے بھاو¿ بڑھے ، 1,852 حصص کی قیمتوں میں کمی اور 141 شیئرز بغیر کسی حرکت کے بند ہوئے۔ این ایس ای میں آج 2,138 حصص میں فعال تجارت ہوئی۔ ان میں سے 1,017 حصص منافع کمانے کے بعد سبز رنگ میں بند ہوئے اور 1,121 حصص نقصان اٹھانے کے بعد سرخ رنگ میں بند ہوئے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 حصص میں سے 15 حصص اضافے کے ساتھ بند ہوئے اور 15 حصص گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ نفٹی میں شامل اسٹاکس میں سے 24 اسٹاک سبز نشان میں اور 26 اسٹاک سرخ نشان میں بند ہوئے۔

بی ایس ای سینسیکس آج 164.19 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 71,479.28 پوائنٹس پر کھلا ، جس نے مضبوط آغاز کا ریکارڈ بنایا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی مارکیٹ میں فروخت کا دباو¿ تھا جس کے باعث صبح 10 بجے کے قریب یہ انڈیکس 243.11 پوائنٹس گر کر 71,071.98 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس کے بعد سے خریداروں نے مارکیٹ میں خریداری کا دباو¿ پیدا کرنے کی کوشش شروع کردی۔ دوپہر 12 بجے سے کچھ دیر پہلے ہی بازار میں ہر طرف خرید و فروخت شروع ہو گئی۔ مسلسل خریداری کے باعث آج کی ٹریڈنگ کے اختتام سے ایک گھنٹہ قبل یہ انڈیکس نچلی سطح سے 550 سے زائد پوائنٹس کی بہتری کے ساتھ 308.62 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 71,623.71 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم گزشتہ ایک گھنٹے میں ایک بار پھر منافع بکنگ شروع ہونے کی وجہ سے ، سینسیکس اوپری سطح سے نیچے کھسک گیا اور 122.10 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 71,437.19 پوائنٹس پر بند ہوا۔

سینسیکس کی طرح، این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 59 پوائنٹس کی چھلانگ کے ساتھ 21,477.65 پوائنٹس پر ٹریڈنگ شروع کی ، جس نے اب تک کی اونچی شروعات کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ ابتدائی تجارت میں منافع بکنگ کے دباو¿ کی وجہ سے یہ انڈیکس بھی 80.90 پوائنٹس گر کر 21,337.75 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس کے بعد جیسے ہی خرید و فروخت شروع ہوئی، اس انڈیکس نے بہت تیزی سے بحالی شروع کی۔ دوپہر 2 بجے کے بعد مارکیٹ میں مسلسل خریداری کے تعاون سے یہ انڈیکس نچلی سطح سے 165 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 86.40 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 21,505.05 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔ تاہم، بعد میں شروع ہونے والی منافع بکنگ کی وجہ سے، نفٹی اوپری سطح سے نیچے پھسل گیا اور 34.45 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 21,453.10 پوائنٹس پر بند ہوا۔پورے دن کی تجارت کے بعد، اسٹاک مارکیٹ کے بڑے اسٹاکس میں، کول انڈیا 5.55 فیصد ، نیسلے 4.66 فیصد ، این ٹی پی سی 2.13 فیصد ، ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس 1.73 فیصد اور سیپلا کے اضافے کے ساتھ آج کے سب سے اوپر 5 منافع کنندگان کی فہرست میں شامل ہوگیا۔ 1.67 فیصد اڈانی پورٹس 1.86 فیصد ، ہیرو موٹو کارپ 1.75 فیصد ، ایس بی آئی لائف انشورنس 1.55 فیصد ، وپرو 1.47 فیصد اور اڈانی انٹرپرائزز 1.32 فیصد کی کمزوری کے ساتھ آج کے ٹاپ 5 ہارنے والوں کی فہرست میں شامل ہوئے۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

نیسلے انڈیا کا منافع جولائی تا ستمبر سہ ماہی میں 37.28 فیصد بڑھ کر 908.08 کروڑ روپے ہو گیا
مسلسل چوتھے دن عروج پر شیئر مارکیٹ ، سینسیکس اور نفٹی نے مضبوطی کا نیا ریکارڈ قائم کیا | BulletsIn
نومبر میں آٹھ بنیادی صنعتوں کی پیداوار میں 7.8 فیصد اضافہ
چیف اکنامک ایڈوائزر ناگیشورن کی میعاد میں دو سال کی توسیع | BulletsIn
کرناٹک: محکمہ انکم ٹیکس نے چھاپے میں 94 کروڑ روپے کی نقدی اور 8 کروڑ روپے کے زیورات ضبط

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article بنگال سے پکڑا گیا آئی ایس آئی کے لیے کام کرنے کا ملزم
Next Article بی آر ایس دور حکومت کے تمام آبپاشی پروجکٹس پر رپورٹ طلب
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?