نئی دہلی ، 29 دسمبر (ہ س)۔
نومبر کے مہینے میں ملک کی آٹھ بڑی بنیادی صنعتوں کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 7.8 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ شرح 5.7 فیصد تھی۔ اس سال اکتوبر کے مہینے میں یہ شرح 12.1 فیصد تھی۔
وزارت تجارت و صنعت نے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار میں کہا کہ نومبر کے مہینے میں ملک کی آٹھ بڑی بنیادی صنعتوں کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 7.8 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا۔ اس سال اکتوبر کے مہینے میں یہ شرح 12.1 فیصد تھی۔ وزارت کے مطابق اکتوبر میں خام تیل اور سیمنٹ کے علاوہ آٹھ بنیادی صنعتوں میں شامل تمام شعبوں کی پیداوار میں اچھا اضافہ ہوا۔ کوئلے اور ریفائنری مصنوعات کی پیداوار میں دوہرا ہندسہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وزارت کے مطابق، رواں مالی سال 2023-24 کے پہلے آٹھ مہینوں (اپریل تا نومبر) کے دوران بنیادی ڈھانچے کے اہم شعبوں کی پیداوار میں 8.6 فیصد اضافہ ہوا ہے ، جب کہ ایک سال پہلے کی اسی مدت میں یہ تعداد 8.1 فیصد تھی۔ آٹھ بڑی صنعتوں میں کوئلہ ، خام تیل ، قدرتی گیس ، ریفائنری مصنوعات ، کھاد ، اسٹیل ، سیمنٹ اور بجلی شامل ہیں۔ صنعتی پیداوار کے اشاریہ (آئی آئی پی) میں آٹھ بنیادی صنعتوں کا 40.27 فیصد حصہ ہے۔
ہندوستھان سماچارمحمدخان
