خام تیل 73 ڈالر فی بیرل کے قریب، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
نئی دہلی، 13 دسمبر (ہ س)۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں بین الاقوامی بازار میں برینٹ کروڈ کی قیمت 73 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 69 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے۔ پبلک سیکٹر کی تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے جبکہ ڈیزل 89.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے جبکہ ڈیزل 94.27 روپے، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے جبکہ ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں پٹرول کی قیمت 102.63 روپے اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر دستیاب ہے۔
بین الاقوامی بازار میں ہفتے کے تیسرے روز برینٹ کروڈ 0.27 ڈالر یعنی 0.37 فیصد کی کمی کے ساتھ 72.97 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ(ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ بھی 0.28 ڈالر یعنی 0.41 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 68.33 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
