غازی آباد، 08 دسمبر (ہ س)۔
غازی آباد ضلع کے مراد نگر تھانہ علاقہ میں کھانا کھانے گئے نوجوانوں سے کھانے کے پیسے کو لے کر لڑائی ہوگئی۔ لڑائی اس قدر بڑھ گئی کہ چاقو کا استعمال ہوا اور ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔ اس خونریز تصادم میں دو افراد زخمی ہوئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ یہ واقعہ جمعرات کی رات کا بتایا جا رہا ہے۔
مراد نگر علاقہ کے نیک پور گاؤں کے رہائشی چاند ولد دلشاد اور اس کا بھائی بشارت (18) گشتہ جمعرات کی شب کھانے کے لیے گاؤں کے ایک ہوٹل میں گئے تھے۔ یہ ہوٹل گاؤں کے یوسف کا بیٹا شہزاد کا ہے۔ دونوں بھائیوں کا کھانا کھانے کے بعد ادائیگی کو لے کر جھگڑا ہوگیا۔ اس کے بعد گاؤں میں آکر دونوں فریق میں جھگڑا ہوا اور چاقوؤں کا استعمال کیا گیا۔ جس میں بشارت شدید زخمی ہو گیا۔ اس کو تشویشناک حالت میں مراد نگر لایا گیا، وہاں سے اس کو سنجے نگر اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ وہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔
اس معاملے میں متوفی کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ آشو نے بشارت کا قتل کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ چاقو کے حملے میں دو دیگر نوجوان بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اے سی پی مراد نگر نے جمعہ کو بتایا کہ اہل خانہ کی شکایت پر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار//محمد
