کٹیہار، 19 جولائی (ہ س)۔ کٹیہار ضلع کے روتارا تھانہ پولیس نے منشیات کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون اسمگلر کو 822.2 گرام اسمیک اور دو موبائل کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدہ خاتون کی شناخت مینا دیوی (45 سال) اہلیہ آنجہانی بٹو پاسوان،گاؤں کھدنا، تھانہ روتارا تھانہ کٹیہار کے طور پر ہوئی ہے۔ سب ڈویژنل پولیس افسر (صدر-1) ابھیجیت کمار سنگھ نے بتایا کہ روتارا تانہ کو اطلاع ملی تھی کہ گووند پور اوور برج کے پاس ایک خاتون اپنے بیگ میں کثیرمقدار میں اسمیک کے ساتھ مشتبہ حالت میں بیٹھی ہے۔ پولیس نے خاتون کو روک کر پوچھ گچھ کی اور تلاشی لی تو پلاسٹک کے چار ڈبوں میں 822.2 گرام ا سمیک برآمد ہوئی۔ برآمد شدہ اسمیک کی تخمینہ مالیت تقریباً 10 لاکھ روپے ہے۔اس کارروائی کے ساتھ ہی کٹیہار پولیس نے منشیات کے اسمگلروں کے خلاف اپنی مہم جاری رکھی ہے۔ ضلع میں اسمیک اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر پولیس نے اپنی چوکسی بڑھا دی ہے اور مستقبل میں بھی اس طرح کی کارروائیاں جاری رہنے کا امکان ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan
